وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 15 دسمبر کو کچھ کا دورہ کریں گے اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 13 DEC 2020 6:19PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 13 دسمبر/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 دسمبر ، 2020 ء کو گجرات  کے کچھ  میں   دھوردو کا دورہ کریں گے  اور  ریاست میں  کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے ۔ ان پروجیکٹوں میں   ڈی سیلینیشن  پلانٹ  ، ایک ہائبرڈ   قابلِ تجدید توانائی پارک  اور ایک  دودھ کو پروسیس  کرنے  اور پیک کرنے کا  مکمل   خود کار پلانٹ شامل ہیں  ۔  اس موقع پر گجرات   کے وزیر  اعلیٰ بھی موجود ہوں گے ۔  وزیر اعظم  ایک کلچرل پروگرام دیکھنے  کے بعد  وہائٹ رَن کا بھی دورہ کریں گے ۔

          اپنی  وسیع ساحلی پٹی   سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  گجرات   سمندر کے پانی کو   پینے کے قابل بنانے کے لئے  کچھ کے مانڈوی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگا رہا ہے ۔  10 کروڑ لیٹر یومیہ  ( 100 ایم ایل ڈی ) کی صلاحیت  والا یہ پلانٹ   نرمدا گرڈ   اور ساؤنی نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ  گندے پانی کو صاف  کرنے کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ پانی کی کفالت   کو مضبوط کرے گا ۔ ملک میں پانی کی فراہمی کے لئے ایک پائیدار اور  کم خرچ آبی وسائل  کے حصول میں  یہ ایک سنگِ میل ہے ۔  مندرا ، لکھپت  ، ابداسا اور نکھت رانا تعلقہ خطوں کے تقریباً 8  لاکھ لوگوں کو ، اِس پلانٹ سے پانی حاصل ہو گا  ،  جس کا اضافی پانی   بچھووا ،  راپر اور گاندھی دھام  کو حاصل ہو گا ۔ یہ گجرات میں داہیج (  100 ایم ایل ڈی ) ، دوارکا ( 70 ایم ایل ڈی ) ، گھوگا بھاؤ نگر ( 70 ایم ایل ڈی ) اور گیر سومناتھ  ( 30 ایم ایل ڈی ) کے علاوہ نمکین پانی کو  پینے کے قابل بنانے والا  پانچواں پلانٹ ہو گا ۔

          گجرات میں کچھ ضلعے کے ویگھا کوٹ گاؤں کے قریب ہائبرڈ قابلِ تجدید توانائی  پارک   ملک میں  قابلِ تجدید توانائی  پیدا کرنے والا سب سے  بڑا پارک ہو گا ۔  یہ 30 جی ڈبلیو تک قابلِ تجدید توانائی  پیدا کرے گا ۔  72600 ہیکٹیئر اراضی پر پھیلے اِس پارک میں   ہوا سے چلنے والے  ہائبرڈ پارک زون  ، شمسی توانائی   کے زون کے ساتھ ساتھ  وِنڈ پارک سرگرمیوں کے لئے خصوصی زون ہوں گے ۔

          وزیر اعظم دودھ کی ڈبہ بندی اور پیکنگ کے  ایک پلانٹ  کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے  ۔ یہ پوری طرح خود کار پلانٹ  کچھ کے سرحد ڈیری انجار میں ہو گا   ۔ اس پلانٹ پر  121 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی اور اس کی صلاحیت  2 لاکھ لیٹر دودھ یومیہ  کی ڈبہ بندی  کی ہو گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 8060



(Release ID: 1680435) Visitor Counter : 110