وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 12 دسمبر کو، فکی (ایف آئی سی سی آئی) کے 93ویں سالانہ جنرل اجلاس اور سالانہ کنونشن سے خطاب کریں گے
Posted On:
10 DEC 2020 7:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10دسمبر 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی 12 دسمبر 2020 کو صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ فکی (ایف آئی سی سی آئی) کے 93ویں سالانہ جنرل اجلاس اور سالانہ کنونشن میں افتتاحی خطاب دیں گے۔ وزیراعظم ورچوئل ذریعہ سے فکی سالانہ ایکسپو 2020 کا افتتاح بھی کریں گے۔
فکی کا سالانہ کنونشن ورچوئل طریقے سے 11، 12 اور 14 دسمبر 2020 کو منعقد ہورہا ہے۔ اس سال کے سالانہ کنونشن کا مرکزی موضوع’’حوصلہ افزا ہندستان‘‘ ہے۔ اس پروگرام میں متعدد وزراء ، بیوروکریٹس ، صنعتوں کے کپتان، سفارتکار، بین الاقوامی ماہرین اور دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ہوگی۔ کنونشن میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کو کووڈ کے معیشت پر مرتب ہوئے اثرات ، حکومت کی طرف سے کی جانے والی اصلاحات اور ہندستانی معیشت کے لئے آگے کے راستے پر غور و خوض کے لئے شامل کیا جائے گا۔
فکی کا سالانہ ایکسپو 2020 ، 11 دسمبر 2020 سے شروع ہوگا اور ایک سال کی مدت تک جاری رہے گا۔ ورچوئل ایکسپودنیا بھر کے نمائش کنندگان،( ایکزیبٹرس) اپنی مصنوعات کی نمائش اور اپنے کاروباری امکانات کو بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7998
(Release ID: 1679798)
Visitor Counter : 106
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam