وزیراعظم کا دفتر

انڈین موبائل کانگریس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

Posted On: 08 DEC 2020 11:42AM by PIB Delhi

 

نئی دلی،8؍ دسمبر،مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب  روی شنکر پرساد، ٹیلی کام صنعت  کے قائدین اور دیگر معزز شخصیات۔

مجھے انڈین موبائل کانگریس 2020 میں آپ سے خطاب کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ یہاں ٹیلی کام شعبے کے روشن ترین ذہنوں کااجتماع ہے۔ اس گروپ کے پاس اس شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام اہم افراد ہیں، جنہوں نے ماضی قریب میں اہم کردار ادا کیا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہندوستان کو مزید خوشحال مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔

دوستو،

  یہاں تک کہ جب ہم تیز رفتار اسپیڈ کا تجربہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے کنکٹی ویٹی بہتر ہوتی  جا رہی ہے، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ تیزرفتاری ابھی شروع ہوئی ہے۔  پہلی بار جب ٹیلیفون کال کی گئی تھی، تب سے لےکر ہم نے  ایک بے حد طویل سفر طے کیا ہے۔ درحقیقت، 10 سال پہلے ہمارے ملک، معاشرے اور دنیا پر موبائل انقلاب کے اثرات کی نوعیت کا تصور کرنا کافی  مشکل تھا اور جو مستقبل قریب میں نظر آ رہا ہے، وہ موجودہ نظام کو قدیم بنا دے گا۔ اس تناظر میں، آنے والے ٹیکنالوجی انقلاب، بہتر حفظان صحت، بہتر تعلیم، بہتر معلومات، ہمارے کسانوں کے لئے بہتر مواقع، چھوٹی تجارتوں کے لئے بہتر بازار تک رسائی کے ساتھ ہم اپنی زندگی کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں، اس کے بارے میں سوچنا اور منصوبہ بنانا بے حد ضروری ہے۔ یہ کچھ ایسے اہداف ہیں، جن کی سمت میں ہم کام کر سکتے ہیں۔

دوستو،

یہ آپ کی جدت طرازی  اور کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے کہ وبائی بیماری کے باوجود دنیا متحرک اور رواں دواں  تھی۔ یہ آپ کی کوششوں کی وجہ سے ہی ہو پایا ہے کہ ایک بیٹا دوسرے  شہر میں رہ رہی اپنی ماں سے رابطے میں رہا، ایک طالب علم کلاس روم میں حاضر ہوئے بغیر اپنے استاد سے سیکھ سکا، مریضوں  نے اپنے گھر سے ہی ڈاکٹروں سے رجوع  کیا اور ایک تاجر نے مختلف جغرافیائی خطوں میں رہنے والے اپنے صارفین سےرابطہ کیا۔

یہ آپ کی کاوشوں کا ہی نتیجہ  ہے کہ حکومت کی حیثیت سے ہم آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے کی مکمل صلاحیتوں کو اَن لاک کرنے  کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔ دیگر خدمات فراہم کرنے والے نئے رہنما خطوط سے ہندوستانی آئی ٹی خدمات کی صنعت کو نئی بلندیوں کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ وبائی مرض کے طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس سے اس شعبے کی ترقی کو فروغ ملے گا۔ اس اقدام سے آئی ٹی خدمات انڈسٹری کو جمہوری بنانے اور اسے ہمارے ملک کے دور دراز کونے تک لے جانے میں مدد ملے گی۔

دوستو،

آج ہم اس دور میں ہیں،  جہاں موبائل ایپس جو کچھ سال پرانے ہیں ان کمپنیوں کی قدر و قیمت کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں،  جو کئی دہائیوں سے موجود ہیں۔ یہ ہندوستان اور ہمارے نو عمر اختراع  کاروں کے لئے بھی ایک اچھی علامت ہے۔ ہمارے نوجوان بہت ساری مصنوعات پر کام کر رہے ہیں، جن میں عالمی سطح پر جانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ٹیکنالوجی کے حامل بہت سارے نوجوان مجھے بتاتے ہیں کہ یہ کوڈ ہی ہے،  جو مصنوعات کو خاص بناتا ہے۔ کچھ کاروباری افراد مجھے بتاتے ہیں کہ یہ تصور ہے،  جو سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ سرمایہ  ہے،  جو کسی پروڈکٹ  کی پیمائش کے لئے  سب سے زیادہ ضروری  اور اہم ہے،  لیکن اکثر، سب سے اہم بات جوہوتی ہے، وہ  ہے اعتماد،  جو ایک  نوجوان اپنی مصنوعات پر رکھتا ہے ۔ کبھی کبھی اعتمادہی ہے،  جو صرف ایک منافع بخش اخراج اور ایک خیالی شئے بنانے کے درمیان ہوتا  ہے۔  لہذا، میرے نوجوان دوستوں کو میرا پیغام یہ ہوگا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور مصنوعات پر اعتماد کریں۔

دوستو،

 

آج ہمارا ملک ایک ارب سے زیادہ فون صارفین کا ملک ہے۔ آج ہمارے پاس ایک ارب سے زیادہ افراد ہیں،  جن کی منفرد ڈیجیٹل شناخت ہے۔ آج ہمارے پاس 750 ملین سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد  ہیں۔ انٹرنیٹ میں داخل ہونے کی پیمائش اور رفتار مندرجہ ذیل حقائق سے دیکھی جاسکتی ہے: ہندوستان میں کل انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں سے نصف تعداد کو پچھلے 4 سالوں میں شامل کیا گیا ۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں سے آدھے لوگ ہمارے دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ ہمارا ڈیجیٹل سائز اور ہماری ڈیجیٹل مانگ بے مثال ہے۔ ہم ایک ایسا ملک ہیں، جہاں ٹیرف دنیا میں سب سے کم ہے۔ ہم دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والے موبائل ایپ مارکیٹ میں شامل ہیں۔ ہماری قوم کی ڈیجیٹل صلاحیت شاید بنی نوع انسان کی پوری تاریخ میں بے مثال ہے۔

یہ موبائل ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا ہے کہ  ہم لاکھوں  اور کروڑوں افراد کو اربوں ڈالر کے فوائد مہیا کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ موبائل ٹیکنالوجی کا فیضان ہی ہے کہ ہم وبائی امراض کے دوران غریبوں اور کمزور لوگوں کی فوری مدد کرنے کے اہل ہوئے ہیں۔ موبائل ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ہم اربوں کے غیر نقدی  لین دین کو دیکھ رہے ہیں، جو باقاعدگی اور شفافیت کو فروغ دے رہے  ہیں اور ہم ٹول بوتھوں پر بغیر رابطے کے آسان انٹرفیس کو بھی اہل بنائیں گے۔ یہ موبائل ٹکنالوجی کی مدد سے ہی ممکن ہو پایا ہے کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی کووڈ - 19 ٹیکہ کاری مہم  کا آغاز کریں گے۔

دوستو،

ہم نے ہندوستان میں موبائل مینوفیکچرنگ میں بہت زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت موبائل مینوفیکچرنگ کے  ترجیحی مقامات  میں سے ایک مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ہم ہندوستان میں ٹیلی کام کے سازوسامان کی تیاری کو فروغ دینے کے لئے پیداوار سے مربوط ترغیباتی اسکیم بھی لے کر آئے ہیں۔ آئیے ہم مل کر ہندوستان کو ٹیلی کام آلات، ڈیزائن، ترقی اور مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے کے لئے کام کریں۔

ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک منصوبے پر بھی عمل پیرا ہیں کہ اگلے تین برسوں  میں ہر گاؤں میں تیز رفتار فائبر آپٹک کنکٹی ویٹی ہوگی۔ ہم پہلے ہی جزائر انڈمان و نکوبار کو فائبر آپٹک کیبل کے ساتھ جوڑ چکے ہیں۔ ہم ایسے پروگراموں کے ساتھ آرہے ہیں، جن میں  ان مقامات -  امنگوں والے اضلاع، بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع، شمال مشرقی ریاستیں اور لکش دیپ جزائر وغیرہ پرخصوصی توجہ  مرکوز ہے، جو اس طرح کی کنکٹی ویٹی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ  کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فکسڈ لائن براڈ بینڈ کنکٹی ویٹی کا زیادہ سے زیادہ پھیلاؤ اور عوامی وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کو بھی  یقینی بنایا جائے گا۔

دوستو،

ٹیکنالوجی کی ترقی کے سبب، ہمارے یہاں  ہینڈسیٹس اور گیجٹس کو کثرت سے بدلنے کا کلچر ہے۔ کیا صنعت الیکٹرانک فضلات  کے بندوبست کے بہتر طریقۂ کار کے بارے میں غور کرنے اور ایک سرکلر معیشت بنانے کے لئےایک ٹاسک فورس تشکیل دے سکتی ہے۔

 دوستو،

جیسا کہ میں نے پہلے کہا،یہ صرف شروعات ہے۔ مستقبل میں تیز رفتار ٹیکنالوجی کی ترقئ کے ساتھ زیادہ  امکانات ہیں۔  ہمیں مستقبل میں وقت پر 5-جی کے آغاز کو تیزی کے ساتھ یقینی بنانے اور لاکھوں ہندوستانیوں کو بااختیار بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ کانکلیو اس طرح کے تمام معاملات پر غور و فکر کرے گا اور اس کے ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے،  جو ہمیں اس اہم بنیادی ڈھانچے  کی ترقی میں آگے لے جائے گا۔

میں آپ سب کو اپنی  جانب  سے  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

*************

 

 

 

 

( م ن ۔ م ع ۔  ک ا(

U. No.7907

 



(Release ID: 1679073) Visitor Counter : 293