صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں فعال معاملوں کی تعداد مزید کم ہو کر کل معاملوں کا 4.35 فیصد ہوئی


یومیہ صحت یابی کی تعداد گزشتہ سات دنوں سے یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ

کل صحت یابیوں کی تعداد 0.9 کروڑ سے زیادہ ہوئی

Posted On: 04 DEC 2020 10:34AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04  دسمبر 2020: ہندوستان میں کل فعال معاملوں کی تعداد کل کے 4.44 فیصد سے کم ہو کر آج 4.35 فیصد ہوگئی ۔

گزشتہ سات دنوں کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ صحت یابیوں کی تعداد یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ پر برقرار ہے۔ یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے یومیہ صحت یابیوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے بھارت میں کل فعال معاملوں کی موجودہ تعداد آج 416082 ہے۔

ایک طرف جہاں پورے بھارت میں کووڈ۔19 سے 36595 لوگ متاثر ہوئے ہیں وہیں اسی مدت میں 42916 افراد صحت یاب  بھی ہوئے ہیں۔ نئے صحت یاب ہونے والوں اور نئے معاملوں کی تعداد کے درمیان فرق 6321 ہے جوکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل فعال معاملوں میں 6861 کی کمی ہے۔

1.jpg

بھارت اب بھی  دنیا کے متعدد مغربی ممالک کے مقابلے فی ملین آبادی پر سب سے کم (6936) معاملوں والا ملک بناہوا ہے۔

2.jpg

صحت یابی کی شرح میں بہتری ہوکر آج یہ 94.2 فیصد ہوگئی ۔ کل صحت یابیوں کی تعداد 9016289 ہے ۔ صحت یاب معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان کا فرق تیزی سے بڑھ رہا ہے جو آج 8600207 پر پہنچ گیا۔

نئے درج شدہ 80.19 فیصد  صحت یابی کے معاملے دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیں۔

مہاراشٹر اس معاملے میں سب سے آگے ہے جہاں کووڈ سے 8066 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ کیرالہ میں 5590 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں ۔ دہلی میں یومیہ صحت یابیوں کی تعداد 4834 ہے۔

3.jpg

نئے معاملوں میں سے 75.76 فیصد دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 5376 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں کل 5182 اور دہلی میں 3734 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

4.jpg

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 540 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 77.78 فیصد دس ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہیں۔

مہاراشٹر میں 115 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو کہ کل اموات کا 21.29 فیصد ہے۔ دہلی میں 82 اور مغربی بنگال میں 49 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

5.jpg

عالمی طور پر موازنہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں فی ملین آبادی پر اموات کی تعداد سب سے کم  (101) ہے۔

 

6.jpg

****

 

 (م  ن  ۔ ق  ت ۔  م ص)

 U- 7810



(Release ID: 1678243) Visitor Counter : 175