وزیراعظم کا دفتر

گردابی طوفان بوریوی کے سبب پیدا شدہ حالات کے بارے میں وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 02 DEC 2020 8:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2 /دسمبر  2020 ۔ گردابی طوفان بوریوی کے سبب ریاست کے کچھ حصوں میں پیدا شدہ حالات کے بارے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایڈپاڈی کے پلانی سوامی کے ساتھ بات چیت کی۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایڈپاڈی کے پلانی سوامی جی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ گردابی طوفان بوریوی کے سبب ریاست کے کچھ حصوں میں پیدا شدہ موجودہ حالات کے بارے میں ہم نے تبادلہ خیال کیا۔ مرکز تمل ناڈو کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی خیریت اور تحفظ کے لئے دعاگو ہوں۔‘‘

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7757


(Release ID: 1677788) Visitor Counter : 151