وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب ابھے بھاردواج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 01 DEC 2020 5:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم دسمبر  2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب ابھے بھاردواج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’گجرات سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب ابھے بھاردواج جی ایک ممتاز وکیل تھے، جو سماج کی خدمت کے کام میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ یہ افسوس ناک ہے کہ ہم نے ایک ایسا روشن اور دقت نظر کا حامل دماغ کھودیا جو قومی ترقی کے تئیں پرجوش تھا۔ ان کے اہل خانہ اور احباب کے تئیں تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO.7710



(Release ID: 1677448) Visitor Counter : 83