وزارت خزانہ

ماہ نومبر  2020 میں  کل 104963 کروڑ روپئے کی جی ایس ٹی جمع کی گئی

Posted On: 01 DEC 2020 1:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  01  دسمبر  2020: ماہ نومبر 2020 کے لئے جمع کی گئی کل جی ایس ٹی 104963 کروڑ روپئے ہے جس میں سے سی جی ایس ٹی 19189 کروڑ روپئے ، ایس جی ایس ٹی 25540 کروڑ روپئے ، آئی جی ایس ٹی 51992 کروڑ روپئے (جس میں اشیا کی برآمدات پر جمع کئے گئے 22078 کروڑ روپئے شامل ہے) اور محصولات 8242 کروڑ روپئے ہے (جس میں اشیا کی برآمدات  سے جمع کئے گئے 809کروڑ روپئے  شامل ہیں)۔نومبر مہینے کے لئے 30 نومبر 2020 تک جمع کی گئی جی ایس ٹی آر۔3بی کی کل تعداد 82 لاکھ ہے۔

حکومت نے آئی جی ایس ٹی سے مسلسل نمٹارہ کے طور پر سی جی ایس ٹی میں 22293 کروڑ روپئے اور ایس جی ایس ٹی میں 16286 کروڑ روپئے نمٹائے ہیں۔ماہ نومبر 2020 میں مسلسل نمٹارہ کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ کمائی گئی کل رقم سی جی ایس ٹی سے 41482 کروڑ روپئے اور ایس جی ایس ٹی سے 41826 کروڑ روپئے ہے۔

جی ایس ٹی کی مالیت میں بازیابی کے حالیہ رجحان کے مطابق ماہ نومبر 2020 کے لئے یہ مالیت پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے جی ایس ٹی کی مالیت سے 1.4 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے سال اسی ماہ میں اشیا کی برآمدات سے حاصل ہونے والی مالیت 4.9 فیصد زیادہ تھی اور گھریلو لین دین (خدمات کی برآمدات سمیت 0.5 فیصد زیادہ تھی۔

درج ذیل چارٹ رواں سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی مالیت کے رجحان کو دکھاتا ہے۔درج ذیل جدول میں نومبر 2019 کے مقابلے نومبر 2020 میں ہر ایک ریاست سے جمع کی گئی جی ایس ٹی کو دکھایا گیا ہے۔

1.png


نومبر 2020 کے دوران جی ایس ٹی مالیت کی ریاست وار ترقی [1]

ریاست

نومبر-19

نومبر-20

ترقی

جموں وکشمیر

363

360

-1%

ہماچل پردیش

701

758

8%

پنجاب

1,375

1,396

2%

چنڈی گڑھ

165

141

-14%

اتراکھنڈ

1,280

1,286

0%

ہریانہ

5,904

5,928

0%

دہلی

3,995

3,413

-15%

راجستھان

3,071

3,130

2%

اترپردیش

5,678

5,528

-3%

بہار

1,107

970

-12%

سکم

157

223

42%

اروناچل پردیش

36

60

68%

ناگالینڈ

23

30

31%

منی پور

35

32

-9%

میزورم

17

17

0%

تری پورہ

51

58

13%

میگھالیہ

117

120

2%

آسام

958

946

-1%

مغربی بنگال

3,460

3,747

8%

جھارکھنڈ

1,720

1,907

11%

اڈیشہ

2,347

2,528

8%

چھتیس گڑھ

2,176

2,181

0%

مدھیہ پردیش

2,453

2,493

2%

گجرات

6,805

7,566

11%

دمن اور دیو

101

2

-98%

دادر اور ناگر حویلی

145

296

105%

مہاراشٹر

15,968

15,001

-6%

کرناٹک

6,972

6,915

-1%

گوا

342

300

-12%

لکش دیپ

2

0

-75%

کیرالہ

1,691

1,568

-7%

تمل ناڈو

6,449

7,084

10%

پڈوچیری

157

158

1%

انڈمان و نیکوبار جزائر

25

23

-7%

تلنگانہ

3,349

3,175

-5%

آندھراپردیش

2,230

2,507

12%

لداخ

-

9

 

دیگر خطے

153

79

-48%

مرکز کے زیرانتظام علاقہ

95

138

45%

میزان

81,674

82,075

0.5%

 

****

 (م  ن  ۔ ق  ت ۔  م ص)

U- 7702


(Release ID: 1677347) Visitor Counter : 264