صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت کے فعال معاملوں میں مزید کمی کے بعد تعداد 4.35 لاکھ پر پہنچی


یومیہ نئی صحت یابیوں کی تعداد یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ

Posted On: 01 DEC 2020 12:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  01  دسمبر  2020 : بھارت میں فعال نئے معاملوں کی تعداد آج  5 لاکھ کے نشان سے نیچے گر کر 4,35,603 ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل مثبت معاملوں میں فعال معاملوں کا حصہ مزید 4.60 فیصد کم ہو ا ہے۔

یومیہ صحت یابی کی تعداد نئے یومیہ معاملوں سے زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملوں کی مجموعی تعداد میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کل فعال معاملوں میں 11349 معاملوں کی کمی آئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قومی سطح پر 31118 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

ایک طرف جہاں کچھ ریاستوں (کیرالہ، دہلی، کرناٹک، چھتیس گڑھ وغیرہ) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں میں کمی آئی ہے وہیں دوسری طرف اتراکھنڈ، گجرات، آسام اور گوا جیسی ریاستوں میں یہ تعداد بڑھی ہے۔

نئے درج کئے گئے 31118 معاملوں کے برعکس گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41985 نئے افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد فی الحال 8889585 ہے جوکہ صحت یابی کی 93.94 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔ صحت یابی کے معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق لگاتار بڑھ رہا ہے اور فی الحال یہ تعداد 8453982 ہے۔

صحت یاب ہونے والوں میں سے 76.82 فیصد 10 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں  میں درج کئے گئے ہیں۔

کیرالہ میں سب سے زیادہ لوگ ایک دن میں صحت یاب ہوئے ہیں جن کی تعداد 6055 ہے۔ دہلی 5824 نئی صحت یابیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

نئے معاملوں میں سے 77.79 فیصد 10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں ۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ نئے معاملے ، 3837 درج کئے گئے ہیں۔ دہلی میں نئے معاملوں کی تعداد کل 3726 اور کیرالہ میں یہ تعداد 3382 رہی۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 482 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 81.12 فیصد 10 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں ہوئی ہیں۔

نئی اموات میں سے 22.4 فیصد یعنی 108 اموات دہلی میں درج کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں یہ تعداد بالترتیب 80 اور 48 ہے۔

****************

(م  ن  ۔ ق  ت ۔  م ص)

 (2020 01.12.)

U- 7700



(Release ID: 1677335) Visitor Counter : 132