کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارتی بورڈ کی میٹنگ 02 دسمبر 2020 کو منعقد ہوگی


میٹنگ میں نئی غیرملکی تجارتی پالیسی اور گھریلو پیداوار اور برآمدات کو آگے لے جانے کے لئے حکمت عملی اور اقدامات پر غور کیا جائے گا

Posted On: 01 DEC 2020 12:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  01  دسمبر  2020: تجارتی بورڈ  (بی او ٹی) کی میٹنگ 02 دسمبر 2020 بروز بدھ  کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی قیادت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد ہوگی۔

اس میٹنگ میں نئی غیرملکی تجارتی پالیسی (ایف ٹی پی) (26-2021) اور گھریلو پیداوار اور برآمدات کو آگے لے جانے کے لئے حکمت عملی اور اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ بی اوٹی پلیٹ فارم تجارت اور صنعت کے ساتھ بات چیت اور صلاح و مشورہ کرنے کا موقع عطا کرتا ہے اور ہندوستانی تجارت کو آگے بڑھانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ایف ٹی پی سے متعلق پالیسی اقدامات کرنے میں حکومت کو مشورہ دیتا ہے۔ یہ ریاستی حکومتوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو تجارتی پالیسی سے متعلق اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کو بھی ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں پر وہ ہندوستانی تجارت کے امکانات اور مواقع کو متاثر کرنے والی بین الاقوامی پیش رفتوں سے آگاہ کرنے اور انہیں ابھرتے ہوئے حالات کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرسکیں ۔

اس میٹنگ سے وزیرمملکت برائے کامرس و صنعت جناب شری سوم پرکاش اور جناب ہردیپ سنگھ پوری خطاب کریں گے۔ حکومت ہند کے متعدد محکموں کے سکریٹریز ، نیتی آیوگ کے سی ای او ، متعدد سرکاری اداروں کے سربراہان ، اعلیٰ صنعتی اداروں اور ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے نمائندے بی او ٹی کے ممبر ہیں۔

تجارتی بورڈ درآمد / برآمد کارکردگی ، آتم نربھر بھارت (بشمول عوامی خریداری ۔ میک ان انڈیا ) کے لئے سرمایہ کاری کے فروغ  کی حکمت عملی ، تجارتی حل، حالیہ اٹھائے گئے اقدام، نئی لوجسٹک پالیسی ،  گزشتہ بی او ٹی کے بعد کسٹمز کے ذریعہ اٹھائے گئے  تجارتی اقدام ، اصلاحات اور پہل ، جی ای ایم۔احاطہ اور توسیع کا جائزہ لے گا اور غیرملکی تجارتی پالیسی سے متعلق متعدد تجویزو ں پر غور کرے گا۔

***************

(م  ن  ۔ ق  ت ۔  م ص)

 (2020 01.12.)

U- 7699



(Release ID: 1677333) Visitor Counter : 139