صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

یومیہ شرح اموات میں 8 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں –دہلی، مہاراشٹر، مغربی بنگال، ہریانہ، پنجاب ، کیرل ، اترپردیش اور راجستھان کا 71 فی صد حصہ


22 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شرح اموات کا معاملہ قومی اوسط سے کم

Posted On: 29 NOV 2020 1:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29 نومبر 2020/ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اموات کے  496 معاملوں میں سے 70.97 فی صد معاملے  8 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی دہلی، مہاراشٹر، مغربی بنگال، ہریانہ،  پنجاب ، کیرل، اترپردیش، اور راجستھان   سے  سامنے آئے ہیں۔

89 اموات کے ساتھ دہلی میں سب سے  زیادہ نئی اموات ہوئی  ہیں۔  مہاراشٹر میں 88 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ  مغربی بنگال  میں 52 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مندرجہ ذیل اعدادوشمار نومبر ماہ میں  یومیہ اموات کے  بڑھتے ہوئے اوسط کو  ظاہر کرتے ہیں۔

22ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں شرح اموات کا معاملہ  قومی اوسط سے کم ہے۔

ہندستان میں سرگرم معاملے  آج 4،553،956 ہیں۔ ہندستان کے  کل مثبت معاملوں کا   اس وقت 4.83 فی صد  سرگرم معاملے  ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں  ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے   سرگرم معاملوں میں   آئی تبدیلی  درج ذیل  دیئے گئے  اعدادوشمار سے ظاہر ہوتی ہے۔

مہاراشٹر نے 1940 معاملوں کو جوڑ  کر سب سے زیادہ  مثبت  معاملوں میں  تبدیلی درج کی ہے۔ جبکہ   دہلی میں1603 سرگرم  معاملوں میں  کمی آنے   کےساتھ  سب سے زیادہ   منفی معاملے درج کئے گئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ  24 گھنٹوں میں کووڈ کے 41810 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

یومیہ نئے معاملوں میں  70.43 فی صد کا تعاون 8 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی   کیرل، مہاراشٹر، دہلی،  مغربی بنگال،  راجستھان، اترپردیش، ہریانہ اور  چھتیس گڑھ کا ہے۔

کیرل میں کووڈ کے  سب سے زیادہ  6250 نئے معاملے   سامنے آئے ہیں۔  مہاراشٹر میں 5965 معاملے درج کئے گئے ہیں  جبکہ  دہلی میں  4998 نئے معاملے  سامنے آئے ہیں۔

ہندستان میں کل ٹھیک ہونے والے معاملوں کی تعداد 88 لاکھ   (8802267) کو پار کرگئی ہے۔ قومی ریکوری شرح آج  93.71 فی صد ہے۔ ملک میں گزشتہ گھنٹوں میں   42298 ریکوری معاملے  درج کئے گئے ہیں۔ریکوری کے نئے معاملوں میں 68.73 فی صد معاملے  8 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

دہلی میں  اسپتال چھٹی کے   6512  نئے معاملوں کےساتھ  ایک دن میں سب سے زیادہ  ْٹھیک ہونے والے معاملے   درج کئے گئے ہیں  جبکہ  کیرل میں  5275 لوگ اور اسکے بعد  مہاراشٹر میں 3937 لوگ ریکوری ہوئے ہیں۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7670

 


(Release ID: 1677060) Visitor Counter : 184