صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 کے یومیہ نئے معاملات میں 61فیصد کیرل، مہاراشٹر، دہلی، مغربی بنگال، راجستھان اور اترپردیش سے
Posted On:
26 NOV 2020 12:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26 نومبر، 2020:ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے 44489 نئے تصدیق شدہ معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 60.72 فیصد معاملات چھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، کیرل، مہاراشٹر، دہلی، مغربی بنگال، راجستھان اور اترپردیش سے ہیں۔
کیرل میں سب سے زیادہ 6491 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، مہاراشٹر میں 6159 اور دہلی میں 5246 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹے میں 524 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے 60.50 فیصد اموات چھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیرل، مہاراشٹر، دہلی، مغربی بنگال، راجستھان اور اترپردیش میں درج ہوئی ہیں۔
ان چھ ریاستوں میں سے مہاراشٹر ، دہلی، اترپردیش اور مغربی بنگال وہ چار ریاستیں ہیں جہاں فی دن سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
اموات کے نئے معاملے میں سب سے زیادہ 99دہلی میں، 65 مہاراشٹر میں اور 51 مغربی بنگال میں درج ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں موجودہ فعال معاملات کی تعداد (4,52,344) کل فعال معاملات کا 4.88فیصد ہے اور یہ پانچ فیصد کی سطح سے نیچے قائم ہے۔
65فیصد فعال معاملات انہیں 8 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں درج ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ اموات درج ہوئی ہیں۔
کل اموات کے 61فیدصد معاملات انہیں 8 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقو میں درج ہوئے ہیں۔
ان 8 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی دس لاکھ معاملوں کی قومی اوسط (6715) سے موازنے کا چارج درج ذیل ہے:
ان ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہوئی اموات کی شرح کی قومی اوسط (1.46فیصد) سے موازے کا چارٹ:
ہندوستان میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 87 لاکھ کے قریب (86,79,138)ہے، مریضوں کی صحتیابی کی شرح آج 93.66 فیصد پر آگئی۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 36,367 معاملوں میں مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
15 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی اوسط قومی اوسط سے زیادہ ہے۔
20 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح قومی اوسط سے کم ہے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 7576
(Release ID: 1676372)
Visitor Counter : 194
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam