کابینہ
مرکزی کابینہ نے برکس ملکوں کے درمیان کھیل اور فزیکل کلچر کے شعبے میں باہمی اشتراک وتعاون کیلئے مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
25 NOV 2020 3:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی:25 نومبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو برکس ملکوں کے درمیان کھیل اور فزیکل کلچر کے شعبے میں باہمی اشتراک وتعاون کیلئے دستخط کیے گئے ایک مفاہمت نامے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
برکس کے رکن ان پانچ ملکوں کے درمیان کھیل کے شعبے میں باہمی اشتراک وتعاون سےاسپورٹس سائنس، اسپورٹس میڈیسن، کوچنگ تکنیکوں وغیرہ کے شعبے میں جانکاری اور مہارت کی توسیع میں مدد ملے گی۔ اس سے نہ صرف بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی،بلکہ ان ملکوں کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔
ان ملکوں کے ساتھ کھیلوں کے معاملے میں اشتراک کا فائدہ سبھی کھلاڑیوں کو یکساں طور سے ملے گا اور اس میں ذات، نسل، علاقہ، مذہب اور جنس کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہوگی۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:7542
(Release ID: 1675702)
Visitor Counter : 123
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam