وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 26 نومبر کو آر ای- انویسٹ2020 کا افتتاح کریں گے

Posted On: 24 NOV 2020 6:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:24 نومبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی 26 نومبر 2020 کو شام ساڑھے پانچ بجے ورچوول طریقے سے منعقدہ تیسری عالمی قابل تجدید توانائی سرمایہ کاری میٹنگ اور نمائش (آر ای-  انویسٹ 2020) کا افتتاح کریں گے۔ اس کانفرنس کاا نعقاد 28-26 نومبر 2020 کے دوران نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

آر ای-انویسٹ 2020 کے بارے میں

آر ای- انویسٹ 2020 کا مرکزی خیال ‘پائیدار توانائی کی منتقلی کیلئے اختراعات’ ہے۔ اس میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور مستقبل میں توانائی کے انتخاب اور مینوفیکچررز، ڈیولپرز،سرمایہ کاروں اور ا ختراع کاروں کی نمائش پر تین روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس میں 75 سے زیادہ بین الاقوامی وزارتی وفود، 1000 سے زائد عالمی صنعتی لیڈران اور 50000 مندوبین کی شرکت کا امکان  ہے۔ اس کا مقصد قابل تجدید توانائی کی ترقی اور تعیناتی کو تیزتر کرنے کی عالمی  سطح پر کوشش میں اضافہ کرنا اور عالمی سرمایہ کاری برادری کو ہندوستانی توانائی کے اسٹیک ہولڈرس کےساتھ جوڑنا ہے۔ اس کا مقصد 2015 اور 2018 میں منعقدہ پہلے دو ایڈیشن کی کامیابی کو فروغ دینا ہے اور قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایک بین الاقوامی فورم فراہم کرنا ہے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:7515



(Release ID: 1675430) Visitor Counter : 145