کابینہ سکریٹریٹ

کابینہ سکریٹری نے بحران کے بندوبست کی قومی کمیٹی ( این سی ایم سی ) کی صدارت کی


جنوبی ساحلی ریاستوں اور وزارتوں کی تیاری پر تبادلۂ خیال کیا گیا
آندھرا پردیش ، تمل ناڈو اور پڈو چری کے چیف سکریٹریوں نے اپنی تیاریوں کے بارے میں مطلع کی

Posted On: 23 NOV 2020 3:12PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 23 نومبر  / مرکزی کابینہ سکریٹری جناب راجیو  گوبر  نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  آنے والے سمندری طوفان  کے بارے میں آندھرا پردیش ، تمل ناڈو اور پڈو چری کے چیف سکریٹریوں   کے ساتھ  صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے بحران کے  بندوبست کی قومی  کمیٹی ( این سی ایم سی ) کی میٹنگ کی صدارت کی ۔

          آندھرا پردیش  ، تمل ناڈو اور پڈو چری کے  چیف سکریٹریوں نے   این سی ایم سی کو اپنی تیاریوں کے بارے میں بتایا  اور کہا کہ حکام کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔  انہوں نے  ، اِس چیلنج سے نمٹنے کے لئے این ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ  تال میل کے بارے میں بھی  مطلع کیا ۔

          بھارتی محکمۂ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے ڈی جی نے موجودہ صورتِ حال کے بارے میں جانکاری دی  اور بتایا کہ  متعلقہ ریاستی حکومتوں کو بھی صورتِ حال کےبارے میں  مطلع کیا جا رہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ آنے والے سمندری طوفان سے 24 سے 26 نومبر ، 2020 ء کے درمیان آندھرا پردیش ، تمل ناڈو اور پڈو چری کے ساحلی علاقوں  کے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔

          کابینہ سکریٹری نے کہا کہ  ہم  سب کا مقصد یہ ہے کہ ایک بھی  جان ضائع نہ ہو اور متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد  معمول کے حالات  بحال ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ  ماہی گیروں کے لئے  ، اِس مشورے پر  سختی  سے عمل کیا  جانا چاہیئے کہ اِس دوران کوئی سمندر میں نہ جائے ۔  کچھے مکانوں میں رہنے والے لوگوں کو  صورتِ حال کے مطابق  مناسب صلاح دی جانی چاہیئے ۔

          متعلقہ ریاستوں کے داخلہ ، بجلی ، ٹیلی مواصلات ، شہری ہوا بازی ، جہاز رانی  ، صحت  کی وزارتوں کے سکریٹریوں ، ریلوے بورڈ کے چیئر مین ، رکن سکریٹری  ، این ڈی ایم اے  کے ڈی جی  ، این ڈی آر ایف  اور وزارتِ دفاع کے نمائندوں نے بھی این سی ایم سی کو   امداد سے متعلق  بندوبست کے بارے میں جانکاری دی ۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 7481



(Release ID: 1675144) Visitor Counter : 199