صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں فعال معاملے  کل معاملوں سے  لگاتار پانچ فیصد کم


صحت یابی کی شرح 93 فیصد پر برقرار

گزشتہ 16 دنوں سے یومیہ نئے معاملے 50 ہزار سے کم

Posted On: 23 NOV 2020 11:38AM by PIB Delhi

 ہندوستان میں موجودہ فعال معاملے(443486) کل مثبت معاملوں کا 4.85 فیصد ہے اور5 فیصد کے نشان سے لگاتار نیچے بنے ہوئے ہیں۔

صحت یابی کی شرح93 فیصد پر برقرار ہے کیونکہ ابھی تک کل معاملوں سے  93.68 فیصد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41024 نئے لوگ صحت یاب ہوئے ہیں،جسے ملا کر اب تک صحت یاب ہونے والوں  کی کل تعداد8562641 ہوچکی ہے۔

صحت یابی کے معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق تیزی سے بڑھ رہا ہے اور فی الحال یہ تعداد 8119155 ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016G8H.jpg

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ سے 44059 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 8 نومبر سے یعنی گزشتہ 16 دنوں سے ہندوستان میں 50 ہزار سے کم معاملے درج کئے جارہے ہیں۔یہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کئی مغربی ممالک میں سردی کی شروعات کی وجہ سے نئے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

77.44 نئی صحت یابیاں 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کی گئی ہیں۔

کیرالہ میں کووڈ سے 6227 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔دہلی میں6154 صحت یابیاں درج کی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4060 نئی صحت یابیاں درج کی گئی ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EQPH.jpg

78.74 فیصد نئے معاملے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6746 نئے معاملے سامنے آئے۔مہاراشٹر میں یہ تعداد 5753 اور کیرالہ میں 5254 رہی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CH9S.jpg

15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی ملین آبادی کے قومی اوسط سے کم(6623) معاملے درج کئے جارہے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00452D9.jpg

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران511 اموات میں سے 74.65 فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔

121 اموات کے ساتھ23.68 فیصد نئی اموات دہلی میں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں یہ تعداد 50 اور مغربی بنگال میں 49 ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005732N.jpg

21 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی ملین کے قومی اوسط سے کم(97)  اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006QWZN.jpg

 

 

******

م ن۔  ق ت۔ ر ض

U-NO.7473

23.11.2020



(Release ID: 1675033) Visitor Counter : 196