صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز نے، 4 ریاستوں کو اعلیٰ سطحی ٹیمیں روانہ کیں؛ دیگر کی روانگی کے لئے بھی انتظام جاری
مرکز نے ،ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ،غیر شناخت شدہ اور چھُٹے ہوئے مریضوں کی شناخت کے لئے ،ٹیسٹنگ کی سطح کو بڑھانے کی تجویز دی
اعلیٰ پیمانے پر ٹیسٹنگ سے ،پوزیٹویٹی شرح میں تخفیف یقینی ہے
ایکیٹو معاملات کی تعداد، مجموعی معاملات کے 5 فیصد سے کم کی سطح پر برقرار ہے
Posted On:
20 NOV 2020 12:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20؍نومبر: مرکزی حکومت نے ہریانہ ، راجستھان ، گجرات اور منی پور کے لئے 4 اعلی سطحی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔ یہ ٹیمیں اُن اضلاع کا دورہ کریں گی، جہاں سے بڑی تعداد میں کووڈ کے معاملات کی رپورٹیں مل رہی ہیں نیز یہ ٹیمیں کانمنٹمنٹ کے عمل کو مستحکم کرنے، نگرانی کرنے، ٹیسٹنگ، مرض سے متاثر ہونے سے روک تھام اور کنٹرول کرنے کے اقدامات اور پوزیٹو معاملات کے پرُ اثر کلینک جاتی انتظامیہ کے تئیں ریاستی کاوشوں کو مدد بھی فراہم کریں گی۔ مرکزی ٹیمیں بر وقت شناخت اور پیروی سے متعلق چیلنجز کا مؤثر انتظام کرنے میں رہنمائی بھی فراہم کریں گی۔ مرکز دیگر ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی کثیر مقصدی اعلی سطحی ٹیمیں بھیجنے کا انتظام کررہی ہیں، جہاں سے کووڈ – 19 کے مثبت کیسوں کی تعداد میں اضافے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔
مرکزی سرکار نے ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کو تجویز کیا ہے کہ وہ غیر شناخت شدہ اور چھُٹے ہوئے مریضوں کی شناخت کو یقینی بنانے کی غرض سے جارحانہ اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کو اپنائیں تاکہ ان کی برو قت شناخت کی جاسکے اور مؤثر طور پر ان کی نشان دہی ، کانٹنمنٹ اور اسی کے ساتھ ساتھ علاج بھی کیا جاسکے۔
ابھی تک ہندوستان میں مجموعی طور پر 129591786 نمونوں کو ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ (1083397) سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر وسیع ٹیسٹنگ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مجموعی مثبتی شرح نچلی سطح پر برقرار رہے اور یہ اب کم ہوتی جارہی ہے۔ مجموعی طور پر قومی مثبتی شرح آج 6.95 فیصد رہی ، جو کہ 7 فیصد کے نشانے سے کم ہے۔ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کرنے سے لازمی طور پر کم مثبتی شرح سامنے آئی ہے۔
34 ڈبلیو ایچ او کے ذریعے’’کووڈ – 19 کے تناظر میں عوامی صحت زمرہ برائے تصحیح عوامی صحت اور سماجی اقدامات‘‘اپنے رہنما نوٹ میں مجوزہ اعداد کے مطابق ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے یومیہ 140 ٹیسٹ فی ملین آبادی منعقد کررہے ہیں۔
20 ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے ، قومی اوسط (6.95 فیصد) کے مقابلے مجموعی مثبت شرح میں تخفیف کی خبر دے رہی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45882 افراد کو کووڈ سے متاثر پایا گیا۔ ہندوستان کے موجودہ ایکیٹو 443794 معاملات میں سے 4.93 فیصد ہندوستان کے مجموعی مثبت کیس ہیں اور یہ 5 فیصد کے نشانے سے نیچے برقرار ہیں۔
مجموعی ایکیٹوں کیسوں کی تعداد میں سے 78.2 فیصد 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔ مہاراشٹر میں ، ان میں سے سب سے زیادہ 18.19 فیصد معاملات سامنے آئے ہیں۔
آج کی تاریخ تک 28 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 20000 سے کم ایکیٹو کیس ہیں۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44807 نئی ریکوری کے کیس درج کئے گئے۔ اس کے ساتھ مجموعی ریکور کیسوں کی تعداد 8428409 ہوگئی ہے۔ ریکوری کی شرح میں بھی اضافہ ہوا اور یہ آج 93.60 فیصد ہوگئی۔ ریکور شدہ کیس اور ایکیٹو کیسوں کے درمیان فرق میں بھی مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور اس کی تعداد اس وقت 7984615 ہے۔
نئے ریکور شدہ معاملات میں سے 78.02 فیصد معاملات 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔
کووڈ سے ریکور ہونے والے 6860 افراد کے ساتھ کیرالہ میں سب سے زیادہ تعداد میں ریکوری ہوئی ہے، جس کے بعد دہلی میں روزانہ 6685 کیسوں کی ریکوری ہورہی ہے۔ مہاراشٹر میں 5860 کی تعداد میں نئی ریکوری کی خبر ملی ہے۔
نئی کیسوں میں سے 77.20 معاملات 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔
دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 7546 معاملات رپورٹ کئے گئے۔ کیرالہ میں 5722 نئے کیس، جب کہ مہاراشٹر میں گزشتہ روز 5535 معاملات کی خبر ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران جن 584 معاملات میں اموات کی خبر ملی ہے، ان میں سے 81.85 فیصد اموات 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر سے 26.32 فیصد نئی اموات کی خبر ملی ہے جس نے 154 اموات کی خبر دی تھی۔ دہلی میں بھی 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ مغربی بنگال سے 53 نئی اموات کی خبر ملی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- ا ع- ق ر)
U-7395
(Release ID: 1674355)
Visitor Counter : 195
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Malayalam