وزیراعظم کا دفتر

15ویں جی-20 لیڈروں کی سربراہ میٹنگ 21 اور 22 نومبر کو

Posted On: 19 NOV 2020 8:33PM by PIB Delhi

سلطنت سعودی عرب کی دو مقدس مساجد کے نگہبان شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس 15 ویں جی-20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کی صدارت سعودی عرب کرے گا۔ اس سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے ’سب کے لئے 21 ویں صدی کے مواقع کو سمجھنا‘۔ یہ سربراہ کانفرنس 21 اور 22 نومبر 2020 کو منعقد ہوگی اور ورچوئل طریقے سے یہ میٹنگ منعقد ہوگی۔

2020 میں ہونے والی آئندہ سربراہ میٹنگ جی-20 کے لیڈروں کی دوسری میٹنگ ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے شہزادے کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد پچھلی جی-20 لیڈروں کی غیر معمولی سربراہ میٹنگ مارچ 2020 میں منعقد ہوئی تھی، جہاں لیڈروں نے جی-20 کے ملکوں کے درمیان بروقت مفاہمت پیدا کرنے پر اتفاق کیا تھا، تاکہ کووڈ-19 وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے اور عالمی سطح پر اس سے مربوط طریقے سے نمٹنے کے لئے اتحاد قائم کیا جاسکے۔

البتہ آئندہ جی-20 سربراہ میٹنگ میں جن باتوں پر توجہ دی جائے گی ان میں کووڈ سے نمٹنے کے لئے مختلف طور طریقوں کو دھیان میں رکھا جائے گا۔ سربراہ میٹنگ کے دوران لیڈران عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور روزگار بحال کرنے کے طور طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے۔ جی-20 سربراہ میٹنگ میں شرکت کرنے والے ملکوں کے لیڈران ایک شمولیت والے پائیدار اور لچکدار مستقبل تعمیر کرنےکے لئے اپنے وژن یعنی سوچ سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔

بھارت سعودی عرب کے ساتھ جی-20 تکون میں اس وقت داخل ہوجائے گا جب دسمبر 2020 کو اٹلی جی-20 کی صدارت کے فرائض سنبھالے گا۔

 

...............................................................

 

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7377


(Release ID: 1674255) Visitor Counter : 159