وزیراعظم کا دفتر

12ویں برکس ورچوئل چوٹی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی مداخلت متن

Posted On: 17 NOV 2020 7:04PM by PIB Delhi

عالی جناب

برکس کے مختلف اداروں کے ذریعہ اس بریفنگ کے لئے شکریہ! برکس نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کی 10 ویں میٹنگ کے جائزے کے لئے میں مسٹر پاترو شیو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جیسا میں نے شروع میں کہا ، برکس کاؤنٹر ٹریرارزم اسٹریٹجی کا فنائنالائزیشن ایک اہم اور غیر معمول حصولیابی ہے۔ میری تجویز ہے  کہ ہمارے این ایس اے ایک کاؤنٹر ٹریرارزم ایکشن پلان پر ایک تبادلہ خیال کریں۔

میں برکس بزنس کونسل کے مختلف چیئرمین جناب سرگئی کترین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

ہمارے درمیان اقتصادی یکجہتی کا خاص ذمہ نجی سیکٹر کے ہی ہاتھ ہوگا۔ میری تجویز ہےکہ برکس بزنس کونسل ہمارے آپسی کاروبار کو 500 ارب ڈالر کے نشانے تک لے جانے کے لئے ایک ٹھوس منصوبہ بنائے۔

نیو ڈیولپمنٹ بینک کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے لئے میں مسٹر مارکوس ٹرایوجو کو مبارکباد دیتا ہوں۔

این ڈی بی کا مالی تعاون کووڈ کے سلسلے میں اور بھی کارآمد رہے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ این ڈی بی نے روس میں آفس کھولا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اگلے سال آپ بھارت میں اپنا علاقائی دفتر بھی شروع کریں گے۔

میں مسٹر ایگر شوالو کو برکس انٹر-بینک کوآپریشن میکانزم کے کام کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہماری ترقی بینکوں کے بیچ پرنسپلس فار رسپانسبل فائنانسنگ پر  اتفاق ہوگیا ہے۔

برکس وومینس الائنس کا اہتمام صدر پوتن کی اولین ترجیح تھی اور ان کا یہ وژن اب کامیاب ہوگیا ہے۔

میں الائنس کی چیئرپرسن محترمہ اینا نیستوروا کو ان کی رپورٹ کے لئے بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ہم بھارت میں خاتون صنعت کو بڑھاوا دینے کے لئے بہت سی کوششیں کررہے ہیں۔ امید ہے کہ اس الائنس (اتحاد) کے ذریعہ اس شعبے میں برکس کے ملکوں میں تعاون بڑھے گا۔

ایک بار پھر آپ سبھی کو، خاص کر ہمارے میزبان صدر جناب پوتن کا میں صدق دلی سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

...............................................................

    م ن، ح ا، ع ر

U-7311



(Release ID: 1673532) Visitor Counter : 172