وزارت دفاع
آئی این ایس ایراوت کے ذریعہ مشن ساگر-II کے تحت دجیبوتی کو خوراک کی امداد سونپی گئی
Posted On:
12 NOV 2020 12:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 12؍نومبر:جاری انسانی ہمدردی کے مشن ‘ساگر-II’کے تسلسلے کے تحت بھارتی بحریہ کا جہازایراوت 10نومبر، 2020کو دجیبوتی کے دجیبوتی بندرگاہ پرپہنچا۔ حکومت ہند قدرتی آفات اورکووڈ 19وباپرقابوپانے کے لئے دوست غیرممالک کو امداد فراہم کررہی ہے ، اور اس مقصد کے لئے آئی این ایس ایراوت دجیبوتی کے لوگوں کے لئے خوراک امداد لے کرجارہی ہے ۔
11نومبر ،2020کو دجیبوتی بندرگاہ پر خوراک کی امداد سونپنے سے متعلق ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں دجیبوتی کے سماجی امور اوریکجہتی کی وزارت کے سکریٹری جنرل جناب افراعلی احمدنے دجیبوتی نے بھارت کے سفیرجناب اشوک کمار کے ہاتھوں خوراک امداد قبول کی ۔ تقریب میں کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس ایراوت ، کمانڈرپرسننا کمار نے بھی شرکت کی ۔
مشن ساگر-2وزیراعظم کے ویژن ساگر ( خطے میں سبھی کے لئے سلامتی اورترقی ) سے منسلک ہے ۔ مشن اس بات کو اجاگرکرتاہے کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو کتنی اہمیت دیتاہے ۔ بھارتی بحریہ ، دفاع اورخارجی امورکی وزارتوں اور حکومت ہند کی دیگرایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھارہی ہے ۔
***************
)م ن ۔ن ا۔ع آ: )
U-7180
(Release ID: 1672248)
Visitor Counter : 191