وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 13 نومبر 2020 کو جام نگر اور جے پور میں ،مستقبل کے لئے تیار، دو آریووید اداروں کا افتتاح کریں گے

Posted On: 11 NOV 2020 3:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11؍نومبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی، جام نگر میں آریووید میں تدریس  و تحقیق کے ادارے (آئی ٹی آر اے) اور  جے پور میں آیوروید کے قومی ادارے (این آئی اے) کا  پانچویں یوم آیوروید کے موقع پر  یعنی 13 نومبر 2020  کو  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کریں گے۔ توقع ہے کہ ادارے 21 ویں صدی میں آیوروید کی نشوو نما  اور ترقی میں عالمی قائد کے کردار ادا کریں گے۔

 پس منظر:

یوم آیوروید سن 2016 سے  ہر  سال منایا جاتا ہے، جو کہ  دھن ونتری جینتی  کا دن ہے۔ اس برس یہ  13 نومبر 2020 کو پڑے گا۔یوم آیوروید  پیشے اور سوسائٹی کے تئیں عزم کے اعادے کا  موقع ہونے کے ساتھ ساتھ  تہوار اور  خوشیاں منانے کا بھی موقع ہے۔ اس سال کے ’یوم آیوروید‘ منانے میں، کووڈ – 19  کی وبا کے  انتظامیہ میں ، آیوروید کے  امکانی کردار پر، توجہ مرکوز رہے گی۔

صحت دیکھ بھال کے آیوش نظاموں کے  بے شمار  لا محدود  امکانات کو  استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے عوامی صحت کے چیلنجوں کے لئے مؤثر اور قابل برداشت حال فراہم کرنا سرکار کی ترجیح رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں آیوش تعلیم کی جدید کاری بھی ایک ترجیحی شعبہ ہے۔ گزشتہ تین چار برسوں کے دوران اس کے لئے کثیر اقدامات کئے گئے ہیں۔ قومی اہمیت کے ادارے کے طور پر جام نگر میں آئی ٹی آر  اے  اور مستقبل میں یونیورسٹی بننے والے ادارے  کے طور پر جے پور میں این آئی اے کو  قوم کے حوالے کرنا، اس لحاظ سے تاریخی اقدام ہے کہ یہ  نہ صرف آیوروید کی تعلیم کی جدید کاری کے لئے بلکہ  اپنی   روایتی  ادویہ  کی تجدید کے لئے بھی ہے۔ اس سے انہیں آیوروید تعلیم کے معیارات کو بہتر بنانے ، قومی اور  بین الاقوامی ابھرتے ہوئے مطالبے کے مطابق مختلف کورسوں کو تیار کرنے، اور  زیادہ سے زیادہ شواہد وضع کرنے کے لئے جدید  تحقیق میں  مہارت حاصل کرنے کی  خود مختاری فراہم ہوگی

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن- ا ع- ق ر)

U-7146



(Release ID: 1671904) Visitor Counter : 162