صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں
کووڈ 19کے فعال معاملات 5لاکھ سے کم
ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80لاکھ سے متجاوز، مجموعی ٹیسٹ 12کروڑکے پار
Posted On:
11 NOV 2020 11:58AM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 11؍نومبر:عالمی وباء کے خلاف اپنی اجتماعی لڑائی میں بھارت نے کئی تاریخی سنگ میل طے کئے ہیں ۔ بھارت میں فعال معاملات 106دنوں کے بعد پہلی بار 5لاکھ سے کم ہوئے ہیں ۔ آج مجموعی فعال معاملات 494657ہیں ۔28جولائی کو فعال معاملات کی تعداد 496988تھی ۔ اس کے ساتھ فعال معاملات مجموعی مثبت معاملات 5.73فیصد ہیں ۔
اس سے ملک میں فعال معاملات کے کم ہونے کے مستقل رجحان کا پتہ بھی چلتاہے ۔ یہ دنیابھرمیں ان کئی ممالک کے تناظرانتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں نئے معاملات کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔
یہ تاریخی کامیابی مرکزی حکومت کی مستقل ،مرحلہ واراورہدف شدہ حکمت عملیوں ، ریاستوں /مرکز کے زیراتنظام خطوں کے ذریعہ ان پرموثرعمل آوری ، ڈاکٹروں اورکووڈ 19کے دیگرجانبازوں کی بے لوث خدمات کے نتیجے میں ملی ہے ۔
27ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطو ںمیں فعال معاملات کی تعد اد 20ہزارسے کم ہے ۔
صرف 8ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطو ں میں 20ہزارسے زیادہ فعال معاملات ہیں ۔ دوریاستوں (مہاراشٹراورکیرلا) میں فعال معاملات 50ہزارسے زیادہ ہیں ۔
پچھلے 24گھنٹوں میں 42281نئے معاملات سامنے آئے ہیں جب کہ اس مدت میں 50329فعال معاملات ٹھیک ہوئے ہیں ۔ یہ یومیہ ٹھیک ہونے والے معاملات کا 39واں دن ہے جس میں یومیہ نئے معاملات کے مقابلے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے ۔
اس طرح ٹھیک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بھی اس مدت میں بڑھی ہے اوراسی کے ساتھ ٹھیک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد اورمجموعی فعال معاملات کے مابین فرق رونماہواہے ۔
ٹھیک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 80لاکھ سے متجاوز کرگئی ہے ۔آج کی تاریخ تک ٹھیک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 8013783ہے ۔ٹھیک ہونے والے معاملات اور فعال معاملات کے درمیان فرق میں اضافہ ہواہے ۔ ٹھیک ہونے والے معاملات کی شرح بڑھ کر92.79فیصد ہوگئی ہے ۔
ایک دیگرسنگ میل کے تحت بھارت میں مجموعی ٹیسٹ 12کروڑسے تجاوزکرگئے ہیں ۔ ملک میں پچھلے 24گھنٹوں میں 1153294ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔
ٹیسٹنگ انفراسٹکچرمیں اضافہ کرکے یومیہ کم معاملات کے رجحان کو ممکن بنایاگیاہے ۔
زیادہ سے زیادہ جانچ سے انفیکشن سے متاثرہ آبادی کی جلدنشاندہی کرنے میں مدد ملی ہے ۔ اس طرح سے انفیکشن سے متاثرنہ ہونے والی آبادی تک وائرس کے پھیلاو کو روکاجاسکاہے ۔
اس طرح یومیہ نئے معاملات مسلسل 50000سے کم سا منے آرہے ہیں ۔
77فیصد ٹھیک ہونے والے نئے معاملات 10ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام خطوں میں مرکوز ہیں ۔
مہاراشٹرمیں یومیہ ٹھیک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ یہاں ایک دن میں 6718مریض ٹھیک ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد کیرلا میں ایک دن میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 6698ہے ۔اس کے بعد دہلی کا نمبر آتاہے جہاں ایک دن میں 6157مریض ٹھیک ہوئے ہیں ۔
ٹاپ 10ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں میں 78فیصد نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ دہلی میں یومیہ سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ یہاں نئے معاملات کی تعداد 7830ہے ۔ اس کے بعد کیرالا کانمبر آتاہے ۔ جہاں ایک دن میں 6010معاملات سامنے آئے ہیں ۔
10ریاستوں/ مرکزکے انتظام خطوں میں کووڈ سے ہونے والی اموات 79فیصد ہیں ۔پچھلے 24گھنٹوں میں 512اموات ہوئی ہیں ۔ اموات معاملے کی مجموعی شرح 1.48فیصد ہے اوراس میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔
مہاراشٹرمیں سب سے زیادہ 110اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں 83اموات اور مغربی بنگال میں 53نئی اموات ہوئی ہیں ۔
***************
)م ن ۔ن ا۔ع آ11.11.2020 )
U-7140
(Release ID: 1671876)
Visitor Counter : 227
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam