صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ -19 کے یومیہ نئے معاملات کی تعداد 40 ہزار سے کم
ایکٹیو معاملات اور یومیہ ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ جاری
Posted On:
10 NOV 2020 11:19AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 10 نومبر 2020 / بھارت میں 6 دنوں کے بعد کووڈ – 19 کے یومیہ نئے معاملات 40 ہزار سے کم درج کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ نئے معاملات کی تعداد 38073 ہزار رہی ۔ مسلسل تیسرے دن نئے معاملات کی یومیہ تعداد 50 ہزار کے ہندسے سے کم رہی ہے۔
یہ تعداد کچھ ممالک کے تناظر میں انتہائی اہم ہے، کیونکہ وہاں گزشتہ تین چار دنوں کے دوران یومیہ نئے معاملات کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ رہی ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایکٹیو معاملات کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی گئی ہے۔
آج 38 ویں دن صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد یومیہ معاملات سے زیادہ ہوگئی ہے، کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42033 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
ایکٹیو معاملات کی تعدادکم ہو کر 505265 رہ گئی ہے۔ کمی کے رجحان کے ساتھ ہی بھارت کے کُل پوزیٹو معاملات میں ایکٹیو معاملات کا موجودہ تعاون 5.88 فیصد ہے۔
اس کے نتیجے میں صحت یابی کی شرح بھی بڑھ کر 92.64 ہوگئی ہے۔ آج تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7959406 ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اور ایکٹیو معاملات کی تعداد میں فرق بڑھ کر 7454141 ہوگئی ہے۔
نئے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی 78 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
دہلی میں ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے، جہاں 7014 مریض ایک دن میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ 5983 افراد کیرل میں اور 4396 افراد مغربی بنگال میں صحت یاب ہوئے ہیں۔
72 فیصد نئے معاملات 10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آئے ہیں۔
دہلی میں یومیہ سب سے زیادہ تعداد میں 5983 نئے معاملات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جو کہ اس کے نئے معاملات کی گزشتہ دن کی تعداد 7745 سے کم ہے۔ دہلی کے بعد مغربی بنگال کا نمبر ہے، جہاں 3907 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ کیرالہ میں یومیہ معاملات کی تعداد کم ہو کر 3593 ہوگئی ہے، جب کہ مہاراشٹر میں نئے معاملات کی تعداد میں کمی آئی ہے اور یہ 3277 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم یومیہ نئے معاملات کی آمد کے حوالے سے یہ اب بھی تیسرے اور چوتھے مقام پر ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 448 اموات ہوئی ہیں۔ اموات کی تعداد میں مسلسل کمی جاری ہے، کیونکہ دوسرے دن 500 سے کم اموات درج کی گئی ہیں۔
10ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ کے معاملات تقریب 78 فیصد ہیں۔ حالانکہ سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر میں (85) ہوئی ہیں۔ تاہم یومیہ اموات میں اس کے تعاون میں کمی آئی ہے اور یہ 18.97 فیصد پر آگئی ہیں۔ دہلی اور مغربی بنگال میں بالترتیب 71 اور 56 اموات ہوئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔م م ۔ ق ر )
U.NO. 7121
(Release ID: 1671680)
Visitor Counter : 207
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam