صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50000 سے کم معاملات سامنے آئے
روبہ صحت ہوئے افراد اور سرگرم مریضوں کی تعداد کے درمیان فرق میں مسلسل اضافہ
Posted On:
08 NOV 2020 11:04AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 نومبر، 2020: بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 45674 افراد کے کووِڈ۔19 سے متاثر پائے جانے کے ساتھ یومیہ 50000 سے کم معاملات سامنے آئے ہیں۔ یومیہ نئے معاملات میں 15 اکتوبر سے مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
کووِڈ۔19 کے نئے معاملات کے مقابلے میں بیماری سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49082 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یہ رجحان آج 37ویں دن بھی دیکھا گیا۔ اس نے سرگرم معاملات کی تعداد میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو فی الحال 5.12 لاکھ ہے۔
ملک میں آج کووِڈ۔19 سے متاثرہ معاملات کی تعداد 512665 ہے۔ یہ معاملات ملک کے اب تک کے مجموعی مثبت معاملات کا محض 6.03 فیصد ہیں، جس سے مریضوں کی تعداد میں کمی کا اشارہ ملتا ہے۔
ملک میں 7868968 افراد کے اس مرض سے روبہ صحت ہونے سے کووِڈ۔19 صحتیابی کی شرح 92.49 فیصد ہوگئی ہے۔ صحتیاب ہوئے افراد اور مریضوں کی تعداد کے درمیان فی الحال 7356303 کا فرق ہے۔ اس فرق میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
روبہ صحت ہوئے 76 فیصد افراد 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔
واحد دن میں سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد کے معاملے میں کیرالا نے مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالا میں 7120 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ مہاراشٹر میں یہ تعداد 6478 رہی۔
76 فیصد نئے معاملات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کیے گئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالا میں 7201 معاملات درج کیے گئے جبکہ دہلی میں اس سے کچھ ہی کم یعنی 6953 معاملات سامنے آئے۔ کل سامنے آئے 3959 نئے معاملات کے ساتھ مہاراشٹر دونوں ریاستوں سے کافی پیچھے تیسر نمبر پر رہا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 559 اموات واقع ہوئیں۔
ان میں سے دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 79 فیصد اموات واقع ہوئیں۔ 26.8 فیصد سے زائد نئی اموات (150 اموات) مہاراشٹر میں ہوئیں۔ دہلی اور مغربی بنگال 79 اور 58 نئی اموات کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہے۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:7072
(Release ID: 1671236)
Visitor Counter : 195
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada