وزیراعظم کا دفتر

بھارت – اٹلی ورچوئل سمٹ (6نومبر ، 2020)

Posted On: 06 NOV 2020 7:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06نومبر ،2020   /   وزیراعظم جناب نریندر مودی اور اٹلی کے وزیراعظم پروفیسر جیو سپے کونٹی کے درمیان ایک ورچوئل ، ایک باہمی سمٹ کا انعقاد 6 نومبر، 2020 کو ہوا۔

وزیراعظم مودی نے پروفیسر جیوسپے کونٹی کا 2018 کے بھارت کے  دورے کو یاد کیا اور حال ہی میں بھارت  -  اٹلی تعلقات میں تیز رفتار ترقی کو سراہا۔  کونٹی نے وزیراعظم مودی کو حالات کے اجازت دیتے ہی اٹلی کے دورے کی دعوت دی۔

سمٹ نے دونوں رہنماؤں کو دوطرفہ تعلقات کے وسیع لائحہ عمل کے جامع جائزے کا موقع فراہم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ – 19 عالمی وبا سمیت مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مستحکم بنانے کے اپنے عہد کو دوہرایا۔

رہنماؤں نے وسیع معاملات پر  بات چیت کی جن میں سیاسی ، اقتصادی ، سائنسی و تکنیکی خلاء اور دفاعی تعاون شامل ہیں۔ علاقائی بین الاقوامی معاملات پر دونوں ملکوں نے کثیر ملکی فورموں خاص طور پر جی – 20 میں قریبی تعاون سے اتفاق کیا۔ اٹلی جی – 20 کی صدارت دسمبر 2021 میں سنبھالے گا، اس کے بعد بھارت 2022 میں یہ ذمہ داری سنبھالے گا۔  بھارت اور اٹلی  دونوں دسمبر 2020 سے جی -20 ٹروئیکا کا حصہ ہوں گے۔ بھارت نے توثیقی عمل کے مکمل ہوتے ہی آئی ایس اے میں شامل ہونے کے اٹلی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

توانائی ، ماہی گیری، جہازوں کی تعمیر ، ڈیزائن وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں  15 مفاہمت ناموں / معاہدوں پر سمٹ کے دوران دستخط کیے گیے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 7024



(Release ID: 1670790) Visitor Counter : 141