امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

این ایف ایس اے – محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کے تحت صحیح مستفدین کی نشاندہی کرنے کے لئے 2013 سے ابتک 4.39 کروڑ فرضی راشن کارڈ رد کئے گئے


رد کئے گئے راشن کارڈ کی جگہ پر حقیقی اور صحیح طور پر اہل مستفدین / گھروں کو نئے راشن کارڈ لگاتار جاری کئے جارہے ہیں

Posted On: 06 NOV 2020 11:06AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  06 /نومبر 2020  :  ٹارگیٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم ( ٹی پی ڈی ایس ) کو جدید بنانے اور راشن کارڈ / مستفدین کے ڈیٹابیس کے ڈیجیٹائزیشن ، آدھار سے جوڑنے  ، نااہل / فرضی راشن کارڈوں کی نشاندہی کرنے ، ڈیجیٹائز کئے گئے ڈیٹا کی دوبارہ نقل ، مستفدین کی ہجرت / اموات  کے معاملے میں شفافیت اور اثرانگیزی کو بہتر کرنے کے لئے ملک بھر میں چلائی جارہی ٹکنالوجی پر مبنی پی ڈی ایس اصلاحات کے تحت اور این ایف ایس اے کے نفاذ کے دوران ریاستی / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ 2013 سے 2020 کے دوران ابتک کل 4.39 کروڑ نااہل / فرضی راشن کارڈوں کو رد کردیا گیا ہے۔

مزید برآں ، این ایف ایس اے  کے ذریعہ جاری کئے گئے کوٹہ کا استعمال نشانزد کئے گئے صحیح مستفدین کے لئے متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کے ذریعہ لگاتار  کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت دیگر حقیقی اور صحیح طریقہ سے اہل مستفدین / گھروں کو نئے راشن کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔

01.jpg

این ایف  ایس اے کے تحت 81.35 کروڑ لوگوں کو رعایتی اناج فراہم کئے جارہے ہیں ۔ یہ تعداد مردم شماری 2011 کے مطابق ملک کی کل آبادی کا دو تہائی ہے۔ فی الحال ملک کے 80 کروڑ سے زیادہ افراد ماہانہ بنیاد پر این ایف ایس اے کے تحت  ،مرکز کے ذریعہ  طےکردہ  رعایتی قیمت یعنی بالترتیب 03 روپئے ، 02 روپئے  اور 01 روپئے فی کلو کے حساب سے اناج (چاول ، گیہوں  اور موٹے دانے ) حاصل کررہے ہیں۔

 

******

 

م ن۔ ق ت۔ م ص

U-NO.7003


(Release ID: 1670580) Visitor Counter : 155