وزارت اطلاعات ونشریات

پرسار بھارتی نے بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اور جیو۔ انفارمیٹکس کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 04 NOV 2020 3:14PM by PIB Delhi

بھارت کے سرکاری نشریاتی ادارے پرسار بھارتی نے آج ایک تاریخی قدم کے طور پر بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلیکیشنز اور جیو انفارمیٹکس ، وزارت برائے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامہ کے دائرہ کار میں ، 51 ڈی ٹی ایچ ایجوکیشن ٹی وی چینلز جن میں سویمپربھا (22 چینلز) (ایم / او ایجوکیشن) ،این سی ای آر ٹی کی 1 سے 12 تک کی کلاسوں کے لئے ای ودیا (12 چینل)، وندے گجرات (گجرات کی حکومت) ( 16 چینلز) اور وزارت برائے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے تحت ڈیجی شالہ (1 چینل) شامل ہیں، دوردرشن کے شریک برانڈڈ چینلز کے طور پر تمام ڈی ڈی فری ڈش ناظرین کے لئے دستیاب ہوں گے۔

اس اقدام کا مقصد دیہی اور دور دراز علاقوں کے بچوں سمیت ہر گھر تک معیاری تعلیمی پروگرام پہنچانا ہے۔ ہنرمندی کے فروغ اور ملک میں آخری فرد کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں حکومت کی عہدبستگی کے مطابق یہ خدمات تمام ناظرین کے لئے ہفتے کے ساتوں دن چوبیسیوں گھنٹے مفت میں دستیاب ہوں گی۔ حکومت کا یہ قدم سب کو تعلیم فراہم کرنے سے متعلق حکومت کے ہدف کے حصول میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔

                                          **************

م ن۔ ن ا۔ م ف

 (04-11-2020)

U: 6951


(Release ID: 1670278) Visitor Counter : 163