مالیاتی کمیشن

پندرہویں مالیاتی کمیشن نے رپورٹ پر غوروفکر مکمل کیا

Posted On: 30 OCT 2020 2:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 نومبر 2020: پندرہویں مالیاتی کمیشن نے اپنے سربراہ جناب این کے سنگھ کی صدارت میں آج مالی سال 22-2021 سے لے کر مالی سال 26-2025 کی رپورٹ پرغوروفکر مکمل کرلیا۔رپورٹ پر 15 ویں مالیاتی کمیشن کے صدر جناب این کے سنگھ اور اس کمیشن کے رکن جناب اجے نرائن  جھا ، پروفیسر انوپ سنگھ ، ڈاکٹر اشوک لاہری  اور ڈاکٹر رمیش چندر  نے دستخط کئے۔

 کمیشن نے عزت مآب صدرجمہوریہ کو  اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے وقت مانگا تھا ، اب صدر کے دفتر کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی ہے کہ رپورٹ  9 نومبر 2020 کو پیش کردی جائے گی۔

کمیشن اگلے مہینے کے آخر میں عزت مآب وزیر اعظم کو بھی رپورٹ کی ایک کاپی پیش کرے گا۔

اس رپورٹ کو مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ  پارلیمنٹ میں  ، اس  پر کی گئی کارروائی  کی رپورٹ کے ساتھ  پیش  کیا جائے گا۔اس رپورٹ میں 5 مالی سال 22-2021 سے 26-2025 تک  سے متعلق سفارشات شامل ہیں۔ مالی سال 21-2020  کے لئے 15 ویں  مالیاتی کمیشن کی رپورٹ دسمبر 2019  میں عزت مآب صدرجمہوریہ کو پیش  کی گئی تھی،جسے حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ کی میزپر ، اس پر ہونے والی کارروائی کی رپورٹ کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

15ویں مالیاتی کمیشن کو آئین کی دفعہ 280 کے سیکشن (1) کے تحت عزت مآب صدر جمہوریہ کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا۔ مالیاتی کمیشن  (قانونی التزامات ) ایکٹ ،1951 ( 1951 کا 33) کے التزامات کے ساتھ جناب این کے سنگھ کو صدر ، جناب شکتی کانت داس  ، ڈاکٹر انوپ سنگھ، ڈاکٹر اشوک لاہری  اور ڈاکٹر رمیش چندر  کو رکن اور جناب اروند مہتہ کو  سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔جناب شکتی کانت داس  کے عہدہ چھوڑنے کے بعد جناب اجے نرائن جھا کو رکن کے طورپر مقرر  کیا گیا ۔

کمیشن نے مرکزی اورریاستی حکومتوں کے ساتھ تفصیلی صلاح ومشورہ  ، مختلف سطحوں پر مقامی حکومتوں  ، پچھلے مالیاتی کمیشنوں  کے صدور اور اراکین  ، کمیشن کی صلاح کار کونسل اور دیگر متعلقہ ماہرین ، نامور اداروں   اور کثیر سطحی  اداروں  کے ساتھ  غوروفکر کے بعد رپورٹ کو آخری شکل دی ہے۔

 

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_0054CDOZ.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_00483TM1.JPG

 

 

 

*************

  م ن۔ق ت ۔رم

U- 6937



(Release ID: 1670001) Visitor Counter : 240