کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹیڈ نے مالی سال 21-2020 کی پہلی دو سہ ماہی میں برآمدات میں 65 فیصد کا اضافہ  درج کیا

Posted On: 30 OCT 2020 11:27AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30 /اکتوبر 2020 ۔ کیمیکل اور کھاد کی وزارت کے محکمہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے ماتحت پی ایس یو ، ایچ آئی ایل ( انڈیا ) لمیٹیڈ نے موجودہ مالی سال (21-2020) کی پہلی دو سہ ماہی میں برآمدات میں نمایاں اضافہ درج کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے پچھلے مالی سال کے  اپریل۔ستمبر کے مہینے کے مقابلے اپریل۔ستمبر 2020 میں برآمدات میں 65 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔

کمپنی نے یہ نمایاں کامیابی جنوبی افریقہ کے ممالک ، لاطینی امریکہ اور ایران کو اسی مدت کے دوران بڑی مقدار میں ڈائی کلورو ڈائی فینائل ٹرائی کلورو ایتھین (ڈی ڈی ٹی) اور ایگروکییمیکل بھیجنے کی وجہ سے حاصل کی ہے۔

کیمیکلس  اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹیڈ کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ پچھلے سال کے مقابلے میں مالی سال 21-2020 کی پہلی دو سہ ماہی میں 65 فیصد کی شاندار ترقی حاصل کرنے کے لئے ہندوستان انسیکٹی سائڈس لمیٹیڈ (ایچ آئی ایل) مینجمنٹ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد  ۔’’

image 1.jpg

ایچ آئی ایل نے پچھلے سال کی 375.5 میٹرک ٹن کی پیداوار کے مقابلے رواں مالی سال کی پہلی دو سہ ماہی میں میلاتھیان ٹیکنیکل  کی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار 530.10 میٹرک ٹن درج کی ہے۔

کمپنی نے پہلی دو سہ ماہی میں مصنوعات کی سب سے زیادہ فروخت بھی درج کی ہے اور ویکٹر کنٹرول پروگرام کے لئے ملک بھر کے متعدد اداروں ، جیسے وزارت زراعت کے لوکسٹ کنٹرول پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کو پوری مقدار سپلائی کی ہے۔

******

 

م ن۔ ق ت۔ م ص

U-NO.6936



(Release ID: 1669996) Visitor Counter : 182