وزارت دفاع
ایرو انڈیا 2021 کے لئے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز آج سے
Posted On:
02 NOV 2020 2:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 نومبر 2020: ’ایرو انڈیا2021 ‘ کے تیرہویں ایڈیشن کا انعقاد3سے 7فروری 2021 کے دوران ایئرفورس اسٹیشن ، ییلا ہنکا ، بنگلورو (کرناٹک ) میں ہوگا۔
اس نمائش کاکوریج کرنے کے خواہشمند میڈیا کے افراد کے لئے رجسٹریشن کا عمل آج یعنی 2 نومبر 2020 سے شروع ہوگیا ہے۔رجسٹریشن کا عمل 6دسمبر 2020 کو ختم ہوجائے گا۔ رجسٹریشن ایروانڈیا 2021 کی ویب سائٹ پر آن لائن کیا جاسکتا ہے۔میڈیا رجسٹریشن کے لئے کوئی فیس نہیں ہے ،تاہم اس تقریب کی کوریج کرنے کے خواہشمند غیر ملکی صحافیوں کے لئے جائز ’ جے ویزہ ‘ درکار ہوگا۔
ویب سائٹ : https://aeroindia.gov.in/media/mediaregcontent پرمیڈیا کے افراد کے رجسٹریشن کے لئے مطلوبہ بٹن موجود ہے اور اس کے لئے ایک جائز میڈیا شناختی کارڈ نمبر ، پی آئی بی / اسٹیٹ ایکریڈیٹیشن کارڈ نمبر ( اگر ایکریڈیٹیڈ ہوں) ، حکومت کے ذریعہ جاری کردہ باتصویر شناختی کارڈ اور 512 کے بی سے کم کی ایک تصویر کی ضرورت ہوگی۔
یہ پانچ روزہ تقریب ایرو اسپیس اور دفاعی صنعتوں کی ایک بڑی تجارتی نمائش پر مشتمل ہوگی۔ ایرو اسپیس صنعت کے گلوبل لیڈروں اور بڑے سرمایہ کاروں کے علاوہ اس شو میں دنیا بھر کے تھنک –ٹینکس کی حصہ داری بھی نظرآئے گی۔ایرو انڈیا ہوابازی کی صنعت کے شعبے سے متعلق اطلاعات ، خیالات اور جدید ترقیات کے تبادلے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔یہ نمائش ایک طرف جہاں گھریلو ہوابازی کی صنعت کو تحریک دینے کا کام کرے گی وہیں یہ میک ان انڈیا کے کاز کو بھی آگے بڑھائے گی۔
ایرو انڈیا میں بھارتی اور غیر ملکی دونوں طرح کی تقریباََ 500 کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔
*************
م ن۔م م ۔رم
U- 6883
(Release ID: 1669453)
Visitor Counter : 178
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam