صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے کووڈ کی جانچ میں غیر معمولی اضافہ درج کیا
گزشتہ 9 دنوں میں 1 کروڑ ٹیسٹ ٹیسٹ کیے گئے
گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران اوسطاً تقریبا 11 لاکھ یومیہ ٹیسٹ کیے گئے
ٹیسٹنگ کے اضافے کے ساتھ کووڈ سے متاثر ہونے کی مجموعی شرح میں لگاتار گراوٹ درج
Posted On:
29 OCT 2020 1:38PM by PIB Delhi
نئی دلی، 29 اکتوبر، بھارت نے جنوری 2020 کے بعد سے کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے بنیادی ڈھانچے میں مستقل اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اس کی ٹیسٹنگ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب یومیہ 15 لاکھ ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 10 لکاھ 75 ہزار 760 ٹیسٹوں کے ساتھ، مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 10کروڑ 65 لاکھ(106563440) سے تجاز کرچکی ہے۔
پچھلے چھ ہفتوں کے دوران اوسطاً تقریباً 11 لاکھ ٹیسٹ یومیہ کروائے گئے ہیں۔

جیسا کہ شواہد سے معلوم ہوتاہے، مستحکم بنیادوں پر جامع اور وسیع پیمانے پر جانچ کے نتیجے میں متاثر ہونے کی شرح کم ہوئی ہے۔ کووڈ سے متاثر ہونے کی مجموعی قومی شرح میں تیزی سے کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ انفیکشن کے پھیلاؤ کی شرح مؤثر طریقے سے قابو کیا جارہا ہے۔ متاثر ہونے کی مجموعی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے اور آج 7.54 فیصد پر آ گئی ہے۔

پچھلے تین ہفتوں میں متاثر ہونے کی مجموعی شرح کے گرتے ہوئے رجحان ملک میں جانچ کی سہولیات کی وسیع پیمانے پر توسیع کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پچھلے نو دنوں میں ایک کروڑ ٹیسٹ کیے گئے۔ یومیہ متاثر ہونے کی شرح 4.64 فیصد ہے۔

بھارت موجودہ مریضوں کی تعداد کے گرتے ہوئے رجحان کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ موجودہ مریضوں کی تعداد آج 6 لاکھ 3 ہزار 687 درج کی گئی۔ یہ ملک کے کل متاثرین کی تعداد کا محض 7.51 فیصد ہے۔
موجودہ مریضوں کی تعداد کے گرتے ہوئے رجحان کی صحت یاب ہونے والے کے کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے تائید ہوتی ہے۔ کل صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 73 لاکھ (7315989) سے زیادہ ہو چکی ہے۔ صحت یابی کے کیسوں اور موجودہ مریضوں کی تعداد کے درمیان کا فرق 67 لاکھ (6712302) سے تجاوز کرچکا ہے۔
سحت یابی کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، یہ خلا مسلسل وسیع ہوتا جارہا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 480 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ نئے تصدیق شدہ کیس 49 ہزار 881 ہیں۔
صحت یاب ہونے والے نئے معاملات میں سے 79 فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں مرکوز پائے گئے ہیں۔
مہاراشٹر میں 8 ہزار سے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کے ساتھ یومیہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں سب سے زیادہ حصہ ڈالا ہے، اس کے بعد کیرالا کا نمبر آتا جس میں 7 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 881 نئے تصدیق شدہ کیس درج کیے گئے ہیں۔
نئے کیسوں میں 79 فیصد 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔ کیرالہ میں 8 ہزار سے زیادہ نئے کیس ہیں جب کہ مہاراشٹر میں 6 سے زیادہ معاملات درج کیے گئے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 517 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے، تقریباً فیصد 81 دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 91 اموات درج کی گئی ہیں۔

****
(م ن – ع ا)
(Release ID: 1668862)
Visitor Counter : 197
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada