کابینہ

کابینہ نے بھارت اور کمبوڈیا کے درمیان صحت اور ادویات کے شعبے میں تعاون کے ایک اقرار نامے کی منظوری دی ہے

Posted On: 29 OCT 2020 3:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 اکتوبر             مرکزی کابینہ نے  جس کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، صحت اور ادویات کے شعبےمیں تعاون کے لیے بھارت اور کمبوڈیا کے درمیان ایک مفاہمت نے (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کی منظوری دی ہے۔

اس باہمی ایم او یو سے دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں مشترکہ اقدامات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے تعاون کی حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی۔یہ اقرار نامہ دستخط کیے جانے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور پانچ سال کے لیے نافذ رہے گا۔

دونوں حکومتوں کے درمیان تعاون کے شعبے اس طرح ہیں:

  1. ماں اور بچے کی صحت۔
  2. خاندانی منصوبہ بندی۔
  • iii. ایچ آئی وی / ایڈز اور تپ دق۔
  • iv. ادویات اور دوا سازی۔
  1. ٹیکنالوجی کی منتقلی۔
  • vi. عوامی صحت اور وبائی امراض علم۔
  1. بیماری پر کنٹرول (متعدد اور غیر متعدد بیماریاں)
  2. طبی تحقیق اور ترقی بشرطیکہ اسے نیشنل ایتھک کمیٹی آف کمبوڈیا سے منظوری حاصل ہو اور بھارت میں متعلقہ محکمے / وزارت کی طرف سے منظوری مل جائے۔
  • ix. طبی تعلیم
  1. عوامی صحت کے شعبے میں صحت کارکنوں کی ترقی۔
  • xi. کلینیکل، پیرا کلینیکل اور انتظامی صلاحیتوں میں تربیت۔ اور
  1. باہمی طور پر فیصلہ کیے گئے کسی بھی دوسرے شعبے میں تعاون۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6794      



(Release ID: 1668594) Visitor Counter : 149