کابینہ

کابینہ نے اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجیوں کے شعبے میں  بھارت اور جاپان کے درمیان تعاون کے لیے  ایک اقرار نامے کی منظوری دی ہے

Posted On: 29 OCT 2020 3:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 اکتوبر             مرکزی کابینہ نے جس کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، بھارت اور جاپان کے درمیان اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجیوں(آئی سی ٹیز) کے شعبے میں باہمی تعاون کے سلسلے میں تعاون کے اقرار نامے (ایم او سی) پر دستخط کیے جانے کی منظوری دی  ہے۔

اس ایم او سی سے مواصلات کے میدان میں باہمی تعاون اور آپسی مفاہمت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی اور یہ بھارت کے لیے ایک اسٹرٹیجک قدم ثابت ہوگا کیونکہ جاپان ’’خصوصی اسٹرٹیجک اور عالمی شراکت دار‘‘ کی حیثیت کے ساتھ ایک اہم شراکت دار ہے۔

ایم او سی سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں مدد ملے گا۔ ان شعبوں میں 5 جی نیٹ ورک، ٹیلی کام سکیورٹی، آبدوز کیبل، مواصلاتی سامان، جدید ترین وائر لیس ٹیکنالوجیز اور آئی سی ٹیز کے ا ستعمال، آئی سی ٹیز ہنرمندی کے فروغ، عوامی تحفظ اور قدرتی آفات  میں راحت رسانی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) بلاک چین، سپیکٹرم چین، سپیکٹرم بندوبست، ہمہ قومی پلیٹ فارموں پر تعاون وغیرہ شامل ہیں۔

ایم او سی سے بھارت کے لیے عالمی معیار بندی عمل میں شامل ہونے کے مواقع مزید بڑھ جائیں گے۔ آئی سی ٹیز ٹیکنالوجیوں میں تعاون سے ملک میں آئی سی ٹیز بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ مستقبل کے آبدوز کیبل نیٹ ورکس اور ٹیکنالوجیوں میں فروغ  میں تعاون سے  بھارت سے زمینی علاقے کی دور دراز کے علاقوں تک رسائی  کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ایم او سی کا مقصد آئی سی ٹیز کے میدان میں انسانی صلاحیت سازی  کو فروغ دینا اور اسٹارپ ایکو سسٹم کو مزید ترقی دینا ہے جس سے آتم نربھر بھارت کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6792      

 



(Release ID: 1668591) Visitor Counter : 187