وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے گجرات کے سابق وزیراعلیٰ کیشو بھائی پٹیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
Posted On:
29 OCT 2020 2:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍اکتوبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے سابق وزیراعلیٰ کیشو بھائی پٹیل کے انتقال پر انتہائی صدمہ کا اظہار کیا ہے۔
سلسلے وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’’ہمارے محبوب اور محترم کیشو بھائی پٹیل کا انتقال ہوگیا ہے۔۔۔ مجھے انتہائی تکلیف اور صدمہ ہوا ہے۔ وہ ایک ایسے ممتاز لیڈر تھے، جنہوں نے سماج کے ہر طبقے کا خیال رکھا۔ اُن کی زندگی گجرات کی ترقی اور ہر گجراتی کو با اختیار بنانے کے لئے وقف تھی۔
کیشو بھائی نے جن سنگھ اور بی جے پی کو مستحکم کرنے کے لئے گجرات کے طول وعرض کا سفر کیا۔ انہوں نے اپنی پوری قوت کے ساتھ ایمرجنسی کی مزاحمت کی۔ کسانوں کی بہبود کے معاملات ، ان کے دل کے بہت قریب تھے۔ ایم ایل اے کے طور پر، رکن پارلیمنٹ کے طور پر، وزیر کے طور پر، یا وزیراعلیٰ کے طور پر ، انہوں نے کسان دوست اقدامات کو منظور کرانے کو یقینی بنایا۔
کیشو بھائی نے مجھ سمیت بہت سے نوجوان کاریہ کارتاؤں کی سرپرستی کی اور ان کی پرورش کی۔ ہر کوئی ان کی خوش اخلاقی کا معترف تھا۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ہم سب آج بہت غمگین ہیں۔ میرے جذبات ان کے کنبے اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں، ان کے بیٹے بھرت سے بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اوم شانتی‘‘۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-و ا- ق ر)
U-6789
(Release ID: 1668401)
Visitor Counter : 136
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam