کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پیٹنٹ ترمیمی رول  ، 2020 – فارم 27 داخل کرنے اور ترجیحی دستاویز کا مصدقہ انگریزی  ترجمہ  داخل کرنے سے متعلق   ضروریات کو آسان بنانا


مجاز ایجنٹ  پیٹنٹ کرانے والے  کی جانب سے فارم 27 داخل کر سکیں گے ۔ اس سے اختراعات کرنے والوں کے لئے  کاروبار کرنے میں آسانی   میں مزید اضافہ ہو گا

Posted On: 28 OCT 2020 1:41PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 28 اکتوبر /  شمناد بشیر  بنام  یو او آئی  اور دیگر  معاملے میں  عذر داری نمبر  ڈبلیو پی سی – 5590 – 2015 میں 23 اپریل ، 2018 ء کے دلّی  ہائی کورٹ کے حکم   کے  نتیجے میں  بھارت میں تجارتی پیمانے پر ایک دریافت کے پیٹنٹ   سے متعلق بیان  کو داخل کرنے کے لئے  ضروری دستاویزات  داخل کرنے   کو  آسان بنانے کی خاطر  صلاح و مشورہ کیا گیا ( فارم 27 ) ۔

          پیٹنٹ ترمیمی رول ، 2020 کے تحت  ، جو 19 اکتوبر ، 2020 ء سے نافذ ہو گیا ہے ،  فارم 27 اور  ترجیحی دستاویزات  کا مصدقہ  انگریزی ترجمہ داخل کرنےسے متعلق  ضروریات کو   مزید آسان  بنایا گیا ہے ۔

فارم -27 اور ضابطہ 131 (2) میں اہم تبدیلیاں مندرجہ ذیل ہیں:

1) پیٹنٹ حاصل کرنے والے فرد کو ایک یا زیادہ متعلقہ پیٹنٹ کے سلسلے میں ایک ہی فارم -27 داخل کر سکتا ہے ۔

2) جہاں دو یا دو سے زیادہ افراد کو پیٹنٹ دیا گیا ہو ، ایسے افراد مشترکہ فارم -27 داخل کر سکتے ہیں ۔

3) پیٹنٹ حاصل کرنے والے فرد کو متوقع مالیہ / حاصل ہونے والی قدر کے بارے میں معلومات فراہم کرنی ہو گی ۔

4) مجاز ایجنٹ پیٹنٹ کرانے والے کی جانب سے فارم -27 جمع کراسکیں گے ۔

5) فارم -27 داخل کرنے کے لئے ، پیٹنٹ کرانے والے  فارم – 27 داخل کرنے کے لئے مالی سال کے اختتام سے موجودہ تین ماہ کے بجائے چھ  ماہ کا وقت ملے گا ۔

6) پیٹنٹ کرانے والے کو مالی سال کے کسی حصے کے لئے فارم -27 داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

7) اگرچہ پیٹنٹ کرانے والے  شخص کے ذریعہ معلومات جمع کرانے کے سلسلے میں فارم 27 کے  تقاضوں میں نرمی کی گئی ہے لیکن یہ بھی واضح رہے کہ پیٹنٹ ایکٹ 1970 کی دفعہ 146 (1) کنٹرولر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ پیٹنٹ کرانے والے سے ، جیسا مناسب سمجھے ، معلومات طلب کرے ۔

ضابطہ 21 کی شرائط میں اہم تبدیلیاں درج ذیل ہیں:

1) اگر بنیادی دستاویزات ڈبلیو آئی پی او  کی ڈیجیٹل لائبریری میں دستیاب ہوں تو  درخواست دہندہ کو انہیں بھارتی  پیٹنٹ آفس میں جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

2) درخواست دہندہ کو لازمی ہوگا کہ وہ بنیادی دستاویز کا توثیق شدہ انگریزی ترجمہ پیش کرے ، جہاں ترجیحی دعوے کی توثیق ، اس عزم سے مطابقت رکھتی ہے کہ متعلقہ ایجاد پیٹنٹ کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔

یہ تبدیلیاں بھارت میں تجارتی سطح  پر ایجاد کو پیٹنٹ کرانے سے متعلق  دستاویزات ( فارم – 27 ) جمع کرانے اور اُن کا مصدقہ انگریزی ترجمہ جمع کرانے سے متعلق  ضروریات کو آسان بنائیں گی ۔

         

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6760

 


(Release ID: 1668201) Visitor Counter : 253