وزیراعظم کا دفتر

امریکہ کے  وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے وزیر اعظم سے ملاقات کی   

Posted On: 27 OCT 2020 5:29PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 27 اکتوبر /  امریکی وزیرِ خارجہ جناب مائیکل  آر پومپیو اور وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر  نے آج  وزیر اعظم  جناب   نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

          انہوں نے  وزیر اعظم کو   امریکہ کے صدر  کی جانب سے مبارکباد  پیش کی ۔  فروری ، 2020 ء میں صدر ٹرمپ کے بھارت کے  کامیاب  دورے  کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے  گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد  کا تبادلہ کیا    ۔ 

امریکی وزیروں نے  وزیر اعظم کو اپنی  باہمی  میٹنگوں اور مفید اور بارآور تیسرے   بھارت – امریکہ  2+2 مذاکرات  کے بارے میں بتایا  ، جو آج   منعقد ہوئے تھے ۔  انہوں نے  بھارت کے ساتھ  مضبوط تعلقات  قائم کرنے  کی امریکی حکومت    کی دلچسپی اور   مشترکہ ویژن  اور اہداف   کو حاصل کرنے کے لئے  مل کر کام کرنے  کے بارے میں بتایا  ۔

وزیر اعظم نے  تیسرے  2  + 2  مذاکرات کی کامیاب  تکمیل کی ستائش کی ۔ حالیہ برسوں  میں  باہمی جامع عالمی  اسٹریٹیجک  ساجھیداری   میں  کثیر جہتی  فروغ  پر  اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے  دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد  ، مشترکہ اقدار  اور عوام سے عوام  کے تعلقات   کی مضبوط بنیاد  کو اجاگر کیا ۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 6735


(Release ID: 1668047) Visitor Counter : 146