کابینہ
کابینہ نے جموں و کشمیر میں سال 21-2020 کے لیے سیب کی خرید کے لیے بازار کی مداخلت کی اسکیم کی توسیع کو منظوری دی
Posted On:
21 OCT 2020 3:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پچھلی مدت یعنی 20-2019 میں جس طرح سے جموں و کشمیر میں ضابطہ اور شرطوں پر عمل کیا گیا تھا اسی طرح موجودہ مدت یعنی 21-2020 میں بھی جموں و کشمیر میں سیب کی خرید کے لیے بازار کی مداخلت کی اسکیم کی توسیع کو منظوری دے دی ہے۔
سیب کی خرید مرکزی خرید ایجنسی یعنی نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ (نیفیڈ) کے ذریعے ریاست کے ذریعے مقرر کردہ ایجنسی یعنی ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ، باغبانی محکمہ اور جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر باغبانی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کارپوریشن (جے کے ایچ پی ایم سی) کے توسط سے جموں و کشمیر کے سیب کے کسانوں سے براہِ راست کی جائے گی اور فائدہ کی براہِ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت 12 لاکھ میٹرک ٹن سیب خریدے جا سکتے ہیں۔
حکومت نے نیفیڈ کو اس مہم کے لیے 2500 کروڑ روپے کی سرکاری گارنٹی استعمال کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ اس مہم میں اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو اسے 50:50 کی بنیاد پر مرکزی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔
پچھلی مدت میں تشکیل شدہ مقررہ قیمتوں کی کمیٹی کو اس مدت کے لیے بھی سیب کی مختلف قسموں اور سیب کے گریڈ کی قیمت طے کرنے کے لیے جاری رکھا جائے گا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ متعینہ منڈیوں میں بنیادی سہولیات کے فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
خرید کے عمل کی باقاعدگی اور مسلسل نفاذ کی نگرانی مرکزی سطح پر کابینی سیکریٹری کی صدارت میں تشکیل شدہ نگرانی کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی سطح پر چیف سیکریٹری کی صدارت میں نفاذ اور تعاون کی کمیٹی بنائی جائے گی۔
حکومت ہند کا یہ اعلان سیب کی پیداوار کرنے والوں کو ایک مؤثر مارکیٹنگ پلیٹ فارم مہیا کرائے گا اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ سیب کے لیے محنت کی قیمتوں کو یقینی بنائے گا، جس سے جموں و کشمیر میں کسانوں کی مجموعی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
**************
م ن ۔ ق ت
U:6582
(Release ID: 1666532)
Visitor Counter : 281
Read this release in:
Hindi
,
Telugu
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam