وزارت خزانہ
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے سی پی ایس ای کے سی اے پی ای ایکس سے متعلق چوتھی جائزہ میٹنگ طلب کی
Posted On:
19 OCT 2020 1:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍اکتوبر، خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارتوں نیز کوئلے کی وزارت کے سکریٹری اور ان وزارتوں کے سے وابستہ 14 سی پی ایس ای کے سی ایم ڈی کے ساتھ ، رواں مالی سال میں اخراجات کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی۔ ان میٹنگوں کے سلسلے کی یہ چوتھی میٹنگ تھی، جو وزیر خزانہ کووڈ – 19 عالمی وبا کے تناظر میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کے لئے مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ کررہی ہیں۔
مالی سال 20-2019 میں ان 14 سی پی ایس ای کے لئے ایک لاکھ 11 ہزار 672 کروڑ روپے کے مقابلے ایک لاکھ 16 ہزار 323 کروڑ روپے حاصل کئے گئے ہیں، جو در اصل 104 فیصد ہیں۔ مالی سال 20-2019 کی ایچ 1 حصولیابی 43 ہزار 097 کروڑ روپے (39 فیصد) اور مالی سال 21-2020 میں ایچ 1 حصولیابی 37 ہزار 423 کروڑ روپے (32 فیصد) تھی۔ سی اے پی ای ایکس کا نشانہ 21-2020 میں ایک لاکھ 15 ہزار 934 کروڑ روپے ہے۔
سی پی ایس ای کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ سی پی ایس ای کے ذریعے، سی اے پی ای ایکس ، اقتصادی ترقی کی ایک اہم وجہ ہے اور اسے مالی سال 21-2020 اور 22-2021 کے لئے اس میں اضافہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے متعلقہ سکریٹریز سے کہا کہ وہ مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی کے آخر تک اثاثے کی 75 فیصد کے بقدر اخراجات کو یقینی بنانے کے لئے سی پی ایس ای کی کارکردگی پر قریبی نظر رکھیں اور اس کے لئے ایک موزوں منصوبہ تیار کریں۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ سی اے پی ای ایکس نشانے حاصل کرنے کے لئے متعلق وزارتوں اور سی پی ایس ای کے سی ایم ڈی کی سطح پر مزید مربوط کوششیں درکار ہیں۔
بھارتی برادری کی ترقی کو فروغ دینے میں سی پی ای ایس ای کے اہم رول کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے سی پی ایس ای کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے مقررہ نشانوں کو حاصل کرنے کے لئے بہتر کارکردگی انجام دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں ہ مالی سال 21-2020 کے لئے اہم تخمینہ جاتی اخراجات موضوع طریقے سے نیز مقررہ وقت کے اندر اندر خرچ کئے گئے ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا سی پی ایس ای کی بہتر کارکردگی سے معیشت کو کووڈ – 19 کے اثرات سے باہر نکلنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
سی پی ایس ای کا سی اے پی ای ایکس جائزہ اقتصادی امور کا محکمہ اور عوامی صنعتوں کا محکمہ مشترکہ طور پر لیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ا ع- ق ر)
(19-10-2020)
U-6520
(Release ID: 1665786)
Visitor Counter : 219
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam