صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے غیر متوقع ریکارڈ قائم کیا، ڈبلنگ ٹائم تقریبا 73 دن


فعال معاملے میں لگاتار کمی، اب کُل معاملوں کا تقریبا 11 فیصد

Posted On: 15 OCT 2020 12:56PM by PIB Delhi

نئی دلی، 15 ؍ اکتوبر،بھارت میں صحتیابی کے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے، جبکہ فعال معاملوں کا فیصد گھٹا جا رہا ہے۔اس کے نتیجے میں انفیکشن کے ڈبلنگ ٹائم میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ یہ اب 73 دن (72.8 دن ) ہے۔ یہ روزانہ کےنئے معاملوں میں کمی اور کل معاملوں کے دو گنا ہونے کے وقت میں لگاتاراضافہ ہے۔

بھارت میں اگست کے وسط میں ڈبلنگ ریٹ 25.5 دن تھی، جو کہ اب 73 دن ہو گئی ہے۔ یہ مرکز کی حکومت عملی کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ملنے والے تعاون کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں تیزی سے مرض کی جانچ کی جا رہی ہے، ان پرگہری نظر رکھی جا رہی ہے، مریضوں کو تیزی سے اسپتالوں تک پہنچایا جا رہا ہے اور مرکزی حکومت کے ذریعے جاری کردہ علاج کی رہنما ہدایات کے مطابق انہیں طبی سہولیات فراہم کرائی جا رہی ہیں۔ یہ سب ڈاکٹروں، دیگر طبی عملہ اور سب سے آگے کی قطار میں کھڑے کارکنوں  اور کووڈ-19 سورماؤں کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-15 at 10.30.11 AM.jpeg

ملک بھر میں کووڈ کے تئیں موزوں برتاؤ کو اپنانے سے متعلق بڑھتی ہوئی بیداری نے انفیکشن کوپھیلنے سے روکنے اور وقت پر علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 81514 نئے لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔اسے ملا کر اب تک کل تقریبا 64 لاکھ (6383441) لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صرف ایک دن کے اندرصحتیاب ہونے والوں کی اتنی تعداد قومی سطح  پر صحتیابی کی شرح کو بھی نمایاں کرتی ہے، جو کہ 87 فیصد کو پار کر چکی اور اب 87.36 فیصد ہے۔

نئے درج کئےگئے معاملوں میں سے 79 فیصد 10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے  ہیں۔ ایک دن میں سب سے زیادہ صحتیاب ہونے والے  یعنی 19000 مہاراشٹر سے ہیں، اس کے بعد دوسرے نمبر پر کرناٹک ہے، جہاں پر ایک دن میں 8000لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-15 at 10.25.39 AM.jpeg

فی الحال فعال معاملے ملک کے کل مثبت معاملوں کا 11.12فیصد  یعنی 812390ہیں۔پچھلے  ایک ہفتہ سے  ان کی تعداد 9 لاکھ سے کم  بنی ہوئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 67708نئے تصدیق شدہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔

نئے تصدیق شدہ معاملوں میں سے 77فیصد 10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ہیں۔ یہ تعداد مہاراشٹر میں سب زیادہ یعنی 10000سے زیادہ ہے۔جس کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے، جہاں    نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 9000سے زیادہ ہے۔ 

WhatsApp Image 2020-10-15 at 10.25.38 AM (1).jpeg

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موت کے 680 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ پچھلے 12دنوں سے مرنے والوں کی تعداد لگاتار 1000سے کم بنی ہوئی ہے۔

اس میں سے  تقریبا 80 فیصد معاملے 10ریاستوں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ہیں۔

اموات کے 23 فیصد(158اموات) نئے معاملے  مہاراشٹر سے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-15 at 10.25.38 AM.jpeg

*************

 

( م ن ۔  ق ت ۔  ک ا(

U. No. 6412



(Release ID: 1664699) Visitor Counter : 166