وزارت دفاع

نئی دہلی میں بحریہ کی تقریب بخشش کا انعقاد

Posted On: 14 OCT 2020 3:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 /اکتوبر 2020 ۔ قیادت، پیشہ وارانہ حصول یابیوں اور مخصوص خدمات کے معاملے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بحریہ کے عملے کو نوازنے کے لئے آئی این ایس انڈیا کے ذریعے 14 اکتوبر 2020 کو نئی دہلی میں تقریب بخشش و خطابات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر بحریہ کے جن اہلکاروں کے ناموں کا اعلان باوقار سروس ایوارڈس کے لئے کیا گیا تھا، ان سبھی کو بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل کرم بیر سنگھ نے ایوارڈس عطا کئے۔ ان ایوارڈس میں 8 میڈل شامل ہیں، جن میں ایک یدھ سیوا میڈل، ایک نوسینا میڈل (فرض کے تئیں خودسپردگی) اور 6 وششٹ سیوا میڈل (طویل عرصے تک بہترین خدمات کی انجام دہی کے لئے) دیئے گئے۔

یہ پروگرام روایتی طریقے سے بھارتی بحریہ کے سبھی ایوارڈ یافتگان کے لئے ایک تقریب کی شکل میں منعقد کیا جاتا ہے۔ حالانکہ کووڈ کی وبا کے پیش نظر اس بار بحریہ کے ہر ایک کمان کے ذریعے مقامی سطح پر بحریہ کی تقریب بخشش و خطابات منعقد کی گئی۔ ایوارڈ تقریب میں بھارتی بحریہ کے سینئر معززین کے ساتھ ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کی بیویاں بھی موجود تھیں، حالانکہ یہ تعداد محدود رہی۔ تقریب کے دوران محفوظ دوری بنائے رکھنے کے سبھی معیارات کا کووڈ -19 پروٹوکول پر عمل درآمد کیا گیا۔ سادہ ہونے کے باوجود تقریب کا انعقاد کچھ اس طرح سے کیا گیا کہ وہ ایوارڈ یافتگان کے لئے ایک یادگار بن جائے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6381



(Release ID: 1664638) Visitor Counter : 82