دیہی ترقیات کی وزارت

غریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت اب تک تقریباً 32 کروڑ یوم محنت کے برابر روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے اور 31500 کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ کئے گئے


بڑی تعداد میں ڈھانچے تیار کئے گئے ہیں، 2123 گرام پنچایتوں کو انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی دستیاب کرائی گئی ہے، 21595 کچرا بندوبست سے متعلق کام کئے گئے ہیں اور 62824 امیدواروں کو ہنرمندی کی تربیت دی گئی ہے

Posted On: 12 OCT 2020 4:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12 /اکتوبر 2020 ۔ غریب کلیان روزگار ابھیان (جی کے آر اے) کو گاؤں میں لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کے لئے روزگار اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کے لئے شروع کیا گیا۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں متاثرہ شہریوں اور کووڈ-19 کے قہر کے پیش نظر 6 ریاستوں کے اپنے آبائی گاؤں لوٹ آنے والے مہاجر مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مشن موڈ میں کام کیا جارہا ہے۔ یہ مہم ان ریاستوں کے 116 اضلاع میں روزی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ہی گاؤں کے لوگوں کو بااختیار بنارہی ہے۔

پندرہویں ہفتے تک مجموعی طور پر تقریباً 32 کروڑ یوم محنت کے برابر روزگار کے مواقع دستیاب کرائے گئے ہیں اور 31577 کروڑ روپئے اب تک اس ابھیان کے مقاصد کے حصول کے لئے خرچ کئے گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں ڈھانچوں کی تعمیر کی گئی ہے، جن میں 132146 آبی تحفظ کے متعلق ڈھانچے، 412214 دیہی مکانات، 35529 مویشی شیڈ، 25689 کھیت تالاب، اور 16253 کمیونٹی سینیٹری احاطوں کی تعمیر شامل ہے۔ ابھیان کے دوران ضلع معدنیاتی فنڈ کے ذریعے 7340 کام کئے گئے ہیں، 2123 گرام پنچایتوںکو انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی دستیاب کرائی گئی ہے، ٹھوس اور سیال کچرا بندوبست سے متعلق کل 21595 کام کئے گئے ہیں اور 62824 امیدواروں کو کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) کے توسط سے ہنرمندی کی تربیت دی گئی ہے۔

ابھیان کی کامیابی کو اب تک 12 وزاروں / محکموں اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے، جو مہاجر مزدوروں اور دیہی برادریوں کو بڑی مقدار میں فائدہ پہنچارہے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے جو اپنے آبائی شہر میں واپس آکر نوکری اور روزی روزگار کے مواقع حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے یہ طویل مدتی پہل کی گئی ہے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6301


(Release ID: 1663805) Visitor Counter : 157