صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
کل متاثرہ مریضوں میں محض 12.10فیصد مریض زیر علاج ہیں۔
زیرعلاج مریضوں کی تعداد آج چوتھے دن بھی 9 لاکھ سے کم ہے۔
Posted On:
12 OCT 2020 11:10AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 12/اکتوبر 2020 / بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ مسلسل دوسرے دن زیرعلاج مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے کم رہی۔
فی الحال زیرعلاج مریضوں کی شرح ملک میں کل متاثرہ مریضوں کا محض 12.10فیصد ہے، جو 861853 ہے۔
بھارت میں مریضوں کے بڑی تعداد میں صحتیاب ہونے کی خبر ہے۔ کُل صحت یاب مریضوں کی تعداد تقریباً 61.5 لاکھ (6149535) ہے۔زیر علاج مریضوں اور صحت یاب مریضوں کے درمیان فرق لگاتار بڑھ رہا ہے اور آج یہ 5287582 ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے میں 71559 مریض شفایاب اور ڈسچارج ہوئے ہیں، جبکہ نئے مصدقہ کیسوں کی تعداد 66732 ہے۔ صحتیابی کی قومی شرح بڑھ کر 86.36 فیصد ہوگئی ہے۔
نئے صحت یاب مریضوں میں 77فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موجود ہیں۔
مہاراشٹراور کرناٹک میں ایک دن میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 66732 نئے مصدقہ کیس درج کیے گئے ہیں۔
ان میں سے 81 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ مہاراشٹر سے اب بھی سب سے زیادہ 10000 سے زیادہ نئے کیسوں کا پتہ چلا ہے، جس کے بعد کرناٹک اور کیرالہ میں9-9 ہزار سے زیادہ کیس درج کیے گئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 816 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے تقریباً 85 فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
37 فیصد سے زیادہ تازہ اموات کی اطلاع مہاراشٹر سےموصول ہوئی ہے(309 اموات)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ا س ۔ ت ع )
U.No.6292
(Release ID: 1663649)
Visitor Counter : 244
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam