کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب  مانڈویہ نے جی ایس ایف سی کی دیسی قسم کی ’کیلشیم نائٹریٹ‘ اور ’بورونیٹیڈ کیلشیم نائٹریٹ‘کا  لانچ کیا۔


 ‘آتم نربھارت اور آتم نربھر کرشی’ کی طرف ایک فیصلہ کن قدم: جناب  مانڈویہ

Posted On: 09 OCT 2020 11:16AM by PIB Delhi

کیمیکل اور فرٹلا ئزرز کےمرکزی وزیراور جہاز رانی کے وزیر مملکت (آئی/سی) جناب منسخ مانڈویہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گجرات اسٹیٹ فرٹیلائزرز اینڈ کیمیکلز جی ایس ایف سی انڈیا لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ کیلشیم نائٹریٹ ’اور‘’بورونیٹیڈکیلشیم نائٹریٹ ’کی دیسی قسم کا آغاز کیا۔

IMG-20201009-WA0022XQMI.jpg

IMG-20201009-WA0023O73K.jpg

’کیلشیم نائٹریٹ‘ اور ’بورونیٹیڈ کیلشیم نائٹریٹ بھارت میں پہلی بار تیار کیا جارہا ہے۔ اب تک ، یہ دوسرے ممالک سے درآمد کیا جاتا تھا۔

اس موقع پر جناب  مانڈویہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کی پہل پر ردعمل کا اظہار کمپنی نے "آتم نربھارت اور آتم نربھر کرشی" کی سمت میں یہ فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔

جی ایس ایف سی نے یہ دو مصنوعات پہلی بار ہماچل پردیش کے سولن اور گجرات کے بھاو نگر سے خوردہ  مارکیٹ میں لانچ کیں۔ فی الحال ان دو مصنوعات کے لئے جی ایس ایف سی کی مجموعی پیداواری صلاحیت فی سال 10،000 میٹرک ٹن (ایم ٹی) ہے۔ تین مہینوں کے اندر ، پیداوار میں ہر سال 15000 ایم ٹی  تک اضافہ متوقع ہے۔ وزیرموصوف  کو بتایا گیا کہ جی ایس ایف سی 9 سے 12 ماہ میں اسے بڑھا کر 30،000 ایم ٹی  کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ملک بھر میں جی ایس ایف سی کے مقامی دفتروں نے بھی اس ڈیجیٹل پروگرام میں حصہ لیا۔

جناب  مانڈویہ نے یہ بھی کہا کہ کیلشیم نائٹریٹ اور بورونیٹیڈ کیلشیم نائٹریٹ کی یہ دیسی قسم درآمد شدہ مصنوعات کے مقابلے میں ملک میں کسان برادری کو سستے ریٹ میں ایک معیاری پروڈکٹ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا ، جو دو پروڈکٹ لانچ کیے گئے ہیں وہ ایف سی او گریڈ کے  ہیں اور ان کی سند حکومت ہند کی محکمہ کھاد کی ایک تسلیم شدہ لیبارٹری نے حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک یہ پروڈکٹ مکمل طور پر درآمد کیا جاتا تھا اور پہلی بار جی ایس ایف سی نے مقامی طور پر اسے بنانے کی پہل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، ‘‘اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مصنوعات  گھریلو مارکیٹ میں ایک بڑی کامیابی ہوں گے۔’’

گزشتہ سال ملک میں تقریباً 1.25 لاکھ میٹرک ٹن (1،23،000 ٹن) کیلشیم نائٹریٹ کی درآمدات  کی گئی تھی۔ اس میں سے ، 76فی صد چین اور باقی ممالک جیسے ناروے اور اسرائیل سے درآمدات  کیا گیا تھا۔ اس کے 1.25 لاکھ ٹن کی کل امپورٹ ویلیو 225 کروڑروپےہے ۔ گزشتہ سال خود جی ایس ایف سی نے 4600 ایم ٹی  درآمد ات اور فروخت کی تھی۔

 

زراعت میں کیلشیم نائٹریٹ پانی میں گھلنے والی  کھاد کے طور پر  استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ، اس کی مصنوعات کو گندے پانی کی صفائی اور سیمنٹ کنکریٹ کی طاقت کو بڑھانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔

*************

( م ن۔  ام (

 U. No. 6220



(Release ID: 1663042) Visitor Counter : 201