وزیراعظم کا دفتر

مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان کے انتقال پر وزیر اعظم کا اظہارِ تعزیت

Posted On: 08 OCT 2020 9:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، ’’مجھے جو غم پہنچا ہے اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ ہمارے ملک میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوا ہے، جو شاید کبھی بھی بھر نہ سکے۔ جناب رام ولاس پاسوان جی کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے۔ میں نے ایک دوست، قیمتی ساتھی اور ایک ایسے شخص کو کھو دیا جو ہر غریب کو عزت والی زندگی دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا تھا۔

جناب رام ولاس پاسوان جی نے اپنی محنت اور لگن سے سیاست میں اعلی مقام حاصل کیا۔ ایک نوجوان لیڈر کے طور پر، انہوں نے ایمرجنسی کے دوران ہماری جمہوریت پر ہونے والے ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وہ ایک قدر آور رکن پارلیمنٹ اور وزیر تھے، جنہوں نے پالیسی سے متعلق متعدد شعبوں میں دیرپا تعاون فراہم کیا۔

پاسوان جی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کا ایک شاندار تجربہ رہا۔ کابینی اجلاس کے دوران ان کی مداخلت معنی خیز ہوا کرتی تھی۔ سیاسی ذہانت سے لیکر قائدانہ صلاحیت اور گورننس تک کے امور میں وہ ایک ذی فہم شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں میں اپنی طرف سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔‘‘

 

 

 

                                          **************

م ن ۔ ق ت   

 (08-10-2020)

U: 6210



(Release ID: 1662907) Visitor Counter : 92