وزارت دفاع

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 88ویں ایئرفورس ڈے کے موقع پر فضائی جانبازوں کو مبارکباددی

Posted On: 08 OCT 2020 12:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،8اکتوبر:وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں بھارتی فضائیہ ( آئی اے ایف) کے 88ویں ایئرفورس ڈے ۔2020کے موقع پر فضائی جانبازوں اوران کے اہل خانہ کو نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔ ایک پیغام میں انھوں نے کہاہے کہ بھارتی فضائیہ کا 88سالہ سفرخلوص ، قربانی اور بہترین کارکردگی پرمشتمل ہے جو آج ایک طاقتوراورمہلک فورس کے طورپرجانی جاتی ہے ۔

وزیردفاع نے کہاکہ قوم فضائیہ کے مرد وخواتین پرفخرکرتی ہے اور آئی اے ایف کی قوت کو سلام پیش کرتی ہے جو چیلنجوں سے نمٹنے اور مشکلات سے لڑنے کے لئے ہمیشہ تیاررہتی ہے ۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ہم جدیدکاری اور ملک میں سازوسامان تیارکرنے کے ساتھ بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے عہدبستہ ہیں ۔

وزیردفاع نے اس اعتماد کا بھی اظہارکیاکہ بھارتی فضائیہ کسی بھی صورت میں ملک کی فضاوں کی نگہانی کرتی رہے گی۔ انھوں نے کہاکہ میں آپ کو ہمیشہ نیلے آسمان کی وسعتوں اور ہمیشہ خوشیوں سے بھری لینڈنگ کے لئے دعاگوہوں ۔

 

***************

                                                                                                                                         

)م ن۔وا   ۔ ع آ.

U-6153

 


(Release ID: 1662738) Visitor Counter : 126