وزیراعظم کا دفتر
افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے چیئرمین، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
Posted On:
08 OCT 2020 1:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 اکتوبر: افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے چیئرمین، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے آج صبح (8 اکتوبر) وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ’پڑوسی سب سے پہلے‘ کی حکومت کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نے بھارت اور افغانستان کے درمیان تاریخی رشتوں کو مزید گہرا کرنے کے بھارت کے طویل مدتی عزم کی توثیق کی۔ دونوں لیڈران نے دو طرفہ اور علاقائی مفاد کے امور پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے وزیر اعظم کو افغانستان میں قیام امن اور دوحہ میں جاری بات چیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
افغانستان کے ساتھ بھارت کے ترقیاتی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے بھارت کی طرف سے ملنے والی 3 بلین امریکی ڈالر کی ترقیاتی امداد کی پذیرائی کی۔ اس کے تحت جاری پروجیکٹوں سے افغانستان کے تمام 34 صوبوں کے باشندوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے افغانستان میں مستحکم امن و خوشحالی کے بھارت کے عزم کو دہرایا اور افغانستان میں جامع اور مستقل جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔
قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال نے 7 اکتوبر کو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اور پورے افغانستان میں تشدد میں اضافہ اور خطہ میں امن و سلامتی سمیت افغانستان میں قیام امن کی کارروائی اور متعلقہ امور پر گفت و شنید کی تھی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کل، یعنی 9 اکتوبر، 2020 کو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ س ش ۔ت ع )
U.NO. 6194
(Release ID: 1662698)
Visitor Counter : 187
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam