وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے عوامی تحریک کا آغاز کیا اور کورونا کے خلاف نبردآزما ہونے کے لئے ہرکس و ناکس کو متحد ہونے کی اپیل کی

Posted On: 08 OCT 2020 9:28AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک عوامی تحریک کاآغاز اور ہر کس و ناکس سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے خلاف نبردآزما ئی کے عمل میں متحد ہوں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ہر کس و ناکس سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے نبردآزمائی کے لئے متحد ہوں۔ماسک پہننے، ہاتھ دھونے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور دو گز کی دوری بنائے رکھنے کے کلیدی پیغام کو دوہراتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب متحد ہوکر کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہوں گے۔

مذکورہ مہم کا آغاز عوامی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے کیا جارہا ہے۔ اس مہم کے تحت سب کی جانب سے کووڈ-19 حلف لیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں ؍محکموں اور ریاستی حکومتوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ایک مربوط منصوبہ عمل نافذ کیا جائے گا جس کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

مخصوص خطے کے لئے مرتکز مواصلات زیادہ تعداد والے کیسوں والے اضلاع میں مرتب کئے جائیں گے۔

تمام تر پیغامات آسان اور سادہ زبان میں ہوں گے، تاکہ ہر شہری اسے سمجھ سکیں۔

میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کرکے ملک بھر میں ترسیل کی جائے گی۔

ہراول دستے کے کارکنان اور سرکاری اسکیم سے مستفید ہونے والوں کو شامل کرکے عوامی مقامات پر بینر اور پوسٹر لگائے جائیں گے۔

سرکاری احاطوں کے اندر ہورڈنگ؍ وال پینٹنگ ؍الیکٹرونک ڈسپلے بورڈ لگائے جائیں گے۔

اس پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے مقامی اور قومی بااثر شخصیات کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے گا۔

باقاعدہ طریقے سے بیداری پھیلانے کے لئے چلتی پھرتی موبائل وینوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

بیداری پھیلانے کے لئے آڈیو میسیج؍پمفلیٹ ؍بروشر تیار کئے جائیں گے۔

کووڈ کے پیغامات چلانے کے لئے مقامی کیبل آپریٹروں کا تعاون حاصل کیاجائے گا۔

مؤثر رابطہ کاری اور اثر انگیزی کے لئے تال میل پر مبنی میڈیا مہم چلائی جائے گی اور پلیٹ فارموں کو بروئے کار لایا جائے گا

 

********

م ن۔وا۔ن ع

 (U: 6186)



(Release ID: 1662678) Visitor Counter : 210