امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سریع الحرکت فورس کی 28ویں سالگرہ پر عملے اور ان کے کنبوں کو  مبارک باد دی۔


سریع الحرکت فورس نے امن و امان سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے میں خود کا لوہا منوایا ہے۔

بہت سے انسانی کاموں اور اقوام متحدہ کے امن قائم رکھنے کے مشنوں میں ان کے عزم کے سبب ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

Posted On: 07 OCT 2020 11:16AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 7 اکتوبر 2020 /  مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے سریع الحرکت فورس (آر اے ایف) کو اس کی 28ویں سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں اپنی مبارک باد پیش کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ سریع الحرکت فورس کی 28ویں سالگرہ کے موقع پر آر اے ایف کے عملے اور ان کے کنبوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آر اے ایف نے امن و امان سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے میں اپنا لوہا منوایا ہے اور غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے انسانی کاموں اور اقوام متحدہ کے امن قائم رکھنے کے مشنوں میں ان کے عزم کے سبب ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

سریع الحرکت فورس ایک مخصوص فورس ہے، جو 10 بٹالین کے ساتھ اکتوبر 1992 میں قائم کی گئی تھی پھر یکم جنوری 2018 میں اس کے مزید 5 یونٹوں کا اضافہ کیا گیا ۔ یہ یونٹس فسادات اور فساد جیسی صورت حال سے نمٹنے کےلیے قائم کیے گئے تھے، تاکہ معاشرے کے تمام طبقوں میں اعتماد بحال کیا جاسکے اور ملک کی اندرونی سلامتی کی صورت حال سے نمٹا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ح ا ۔  ت ع )

U.NO. 6148



(Release ID: 1662273) Visitor Counter : 100