صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں فعال معاملوں کے فیصد میں مسلسل کمی آ رہی ہے


کل مثبت معاملوں کا صرف13.75ہی فعال معاملے

ٹھیک ہونے کے نئے معاملوں میں سے 74 فیصد معاملے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام خطوں میں

پچیس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں تصدیق شدہ نئے معاملوں کے مقابلے میں ٹھیک ہونے کے نئے معاملے زیادہ

Posted On: 06 OCT 2020 11:37AM by PIB Delhi

 

 نئی دہلی 06  اکتوبر   :   

ہندوستان میں کل فعال معاملوں کے فیصد کے طور پر فعال معاملوں میں مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے۔

اس وقت ملک میں کل مثبت معاملوں کا صرف13.75فیصد ہی فعال معاملے ہیں جو 9،19،023 ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-06 at 10.17.46 AM (1).jpeg

فعال معاملوں کے فیصد کا کم ہوتا ٹرینڈ ریکوری معاملوں کے بڑھتے فیصد کی حمایت میں ہے۔

ریکوری کے کل معاملے 56،62،490 ہیں۔ ریکوری معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان کا فرق 47 لاکھ  ( 743467) کو پار کر گیا ہے۔

ریکوری کی بڑھتی تعداد کے ساتھ یہ فرق مسلسل بڑا ہو رہا ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-06 at 10.17.46 AM.jpeg

زیادہ تعداد میں ریکوری ہونے سے قومی ریکوری شرح میں اور بہتری آئی ہے اور یہ84.70 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 57،787 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ تصدیق شدہ نئے معاملے 61267 ہیں۔

پچیس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں تصدیق شدہ نئے معاملوں کے مقابلے میں نئی ریکوری زیادہ ہو گئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-06 at 10.21.03 AM.jpeg

ریکوری کے نئے معاملوں میں سے 74 فیصد معاملے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں مہاراشٹر، آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ، اترپردیش، اڈیشہ، دہلی، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں مرکوز ہیں۔

واحد مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تقریبا 13000 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-06 at 10.17.45 AM (1).jpeg

پچھلے 24 گھنٹوں میں 61267 نئے تصدیق شدہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

نئے معاملوں میں سے 75 فیصد معاملے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 10000 مریض ریکور ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں 7000 سے زیادہ مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-06 at 10.17.45 AM.jpeg

پچھلے 24 گھنٹوں میں 884 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ان میں سے تقریبا 80 فیصد اموات مہاراشٹر، کرناٹک، اترپردیش، تمل ناڈو، مغربی بنگال، آندھراپردیش، پنجاب، چھتیس گڑھ، دہلی اور مدھیہ پردیش جیسی دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ہوئی ہیں۔

کل اموات میں سے 29 فیصد سے زیادہ موتیں مہاراشٹر (263 موتیں ) میں ہوئی ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-06 at 10.17.45 AM (2).jpeg

**************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6127



(Release ID: 1662219) Visitor Counter : 147