صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

سب سے زیادہ صحتیابی کے ساتھ بھارت عالمی درجہ بندی میں سرفہرست بنا ہوا


بھارت میں شرح اموات دنیا میں سب سے کم شرح اموات میں سے ایک ہے

Posted On: 03 OCT 2020 11:33AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 03 ستمبر 2020: بھارت سب سے زیادہ صحتیابی کے معاملے میں اپنی اعلیٰ پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد آج 54 لاکھ (5427706)سے تجاوز کر گئی ہے۔ عالمی پیمانے پر صحتیابی کی شرح میں بھارت کا حصہ 21 فیصد کے بقدر ہے جبکہ کل مریضوں کی تعداد میں بھارت کی حصہ داری 18.6 فیصد ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OKYA.jpg

 

متعدد دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم شرح اموات (سی ایف آر) میں سے ایک کے ساتھ بھارت نے اپنی عالمی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

آج کی تاریخ میں جہاں عالمی شرح اموات 2.97 فیصد ہے وہیں بھارت کے لئے مقابلتاً یہ اعداد 1.56 فیصد ہیں۔

بھارت میں فی دس لاکھ کی آبادی پر موت دنیا میں سب سے کم ہے۔ جبکہ عالمی اوسط 130 لوگوں کی اموات / دس لاکھ آبادی ہے۔ بھارت 73 اموات / دس لاکھ آبادی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JR1Z.jpg

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 75628 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں بڑی تعداد میں یومیہ صحتیابی کا رجحان مسلسل جاری ہے۔

قومی صحتیابی کی شرح میں مسلسل اضافے میں واحد دن میں صحتیابی کی سب سے بڑی تعداد کی بھی عکاسی ہوتی ہے جو فی الحال 83.84 فیصد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیابی کے 74.36 فیصد معاملات 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ صحتیابی ہوئی ہے۔ اس کے بعد آندھرا پردیش اور کرناٹک کا نمبر آتا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OB05.jpg

تقریبا 77 فیصد سرگرم معاملات 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر 2.6 لاکھ سے زائد معاملات کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

آج کی تاریخ میں، کل سرگرم معاملات میں سے ملک میں 14.60 فیصد سرگرم معاملے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047NXE.jpg

 

مسلسل 12ویں دن بھارت میں سرگرم معاملات کی تعداد 10 لاکھ سے نیچے بنی ہوئی ہے۔ سرگرم معاملات کی تعداد آج 944996 ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FQU4.jpg

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ملک میں 79476 مصدقہ معاملات درج کیے گئے ہیں۔

نئے معاملات میں سے 78.2 فیصد نئے معاملات دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔ مہاراشٹر میں 16000 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جو ایک دن قبل کے مقابلے میں کم ہیں۔ کیرالا میں 9258 معاملات سامنے آئے ہیں اور وہ دوسرے مقام ہے جبکہ کرناٹک میں 8000 سے زائد ماملات درج کیے گئے۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006M8VI.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1069 اموات درج کی گئیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 84.1 فیصد اموات واقع ہوئیں۔

کل مہاراشٹر میں واقع ہوئیں 424 اموات کے ساتھ وہاں شرح اموات 39.66 فیصد ہے۔ اس کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے جہاں 125 اموات واقع ہوئیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007PLM6.jpg

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6958

 



(Release ID: 1661512) Visitor Counter : 215