وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 اکتوبر کو شام 7 بجے ’’ذمہ دار اے آئی برائے معاشرتی اختیارات2020‘‘ سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے


ریس 2020 –مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جینس) سے متعلق میگاورچوئل سربراہ کانفرنس کا انعقاد 5 - 9 اکتوبر کےدرمیان ہوگا

سربراہ کانفرنس میں عالمی سطح پر اے آئی صنعت سے متعلق نمائندے تبادلہ خیال کریں گے

Posted On: 03 OCT 2020 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3 اکتوبر  2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی  5 اکتوبر کو شام 7 بجے آرٹیفیشل انٹلی جینس سے متعلق میگاورچوئل  اجلاس (ا ے آئی ) برائے معاشرتی اختیارات 2020 کا افتتاح کریں گے۔

وزارت  الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹکنالوجی  (می اٹ وائی  Meit Y)  اور نیتی آیوگ  مشترکہ طور پر میگا ورچول سربراہ کانفرنس  (اے آئی) کا 5-9 اکتوبر 2020 تک انعقاد کررہے ہیں۔

 ریز (آر اے آئی ایس ای)  خیالات کے تبادلہ اور صحت  زراعت ، تعلیم اور اسمارٹ موبیلٹی  جیسے  مسئلوں میں سماجی  /معاشرتی  تبدیلی اور بااختیار بنانے کے لئے  اے آئی کا استعمال کرنے کے لئے مختلف  ذہنوں کی ایک عالمی میٹنگ ہوگی۔

 ریز 2020  میں آرٹیفیشل انٹلی جینس پر تحقیق ،پالیسی  اور اختراع  تبادلہ خیال کے لئے نمائندے اور ماہرین دنیا بھر   سے شامل ہوں گے۔ سربراہ  کانفرنس میں تمام  شعبوں جیسے اے آئی کو وبا کے خلاف تیاری کے لئے اے آئی کو قوت یا  لیوریج دینے،  ڈیجٹائزیشن پر اختراعی مقامات کو رفتار دینا،  اے آئی  شمولیت، اور شراکت داری/ پارٹنر  شپ کے لئے کامیاب  اختراع  وغیرہ  پر تبادلہ خیال  کیا جائے گا۔

ریز 2020  سربراہ کانفرنس  میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس  سے متعلق  میدانوں  میں کام کے کچھ سب سے دلچسپ اسٹارٹ ایپس  بھی شامل ہیں۔ اے آئی سلیوشن  چیلنج  کے ذریعہ  چنے گئے اسٹارٹ اپ ، 6 اکتوبر  2020  کو ہونے والے اے آئی اسٹارٹ اپ  پچ فیسٹ میں اپنے سلیوشنز (حل) کی نمائش کریں گے ۔ یہ تکنیکی  صنعت  سازوں اور اسٹارٹ اپس، حکومت  ہند کے مسلسل  تعاون کا حصہ ہے جسکا مقصد انکو ایکسپوژر ، شناخت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

 دنیا کا تیسرا  سب سےبڑا اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم، ایلیٹ سائنسداں اور ٹکنالوجیکل ادارے جیسے  آئی ٹی مضبوط اور سب جگہ پھیلا ہوا ڈیجیٹل  انفراسٹرکچر ، اور ہرسال  لاکھوں نئے تیار ایس ٹی ایم گریجویٹس کےلئے، ہندستان ، آرٹیفشل  انٹیلی جینس   کے فروغ میں ایک عالمی لیڈر بننے کے لئے اچھی طرح سے تیار ہے۔ صنعت تجزیہ کاروں کی پیش گوئی  ہے کہ اے آئی2035 تک ہندستان کی معیشت  میں 957 بلین ڈالر تک کا اضافہ کرسکتا ہے۔

سب کا ساتھ  سب کی ترقی کے جذے سے جناب نریندر مودی نے ملک کی سب ، سب کے لئے  اے آئی کی حکمت عملی  کی نمائندگی کرتے  ہوئے جامع  ترقی کے لئے اے آئی کو فائدہ  پہنچانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ وزیراعظم کے وژن  کے تحت،  ہندستان جلد ہی نہ صرف آرٹیفیشل  انٹلی جینس   کے میدان میں فائدہ پہنچائے گا بلکہ بین الاقوامی  برادری میں ایک لیڈر کی حیثیت سے کھڑا کرے گا اور دنیا  کو دکھائے گا کیسے معاشرتی اختیارات  کےلئے اے آئی  کو برا ہ راست ذمہ دار بنائے گا۔

ریز -2020 (http://raise2020.indiaai.gov.in/)اخلاقی  طور پر  اے آئی کی ترقی اور مشق کرنےکی ضرورت کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری  پیدا کرنے کےلئے خیالات  کے تبادلے میں مدد فراہم کرے گا۔

ریز-2020 کے بارےمیں

ریز-2020 اپنی نوعیت کا پہلا مصنوعی ذہانت سےمتعلق  عالمی اجلاس  ہے، جس میں ذمہ دار  اے آئی  کے ذریعہ  معاشرتی  تبدیلی،  شمولیت  اور انکو بااختیار  بنانے کے لئے  ہندستان کا روڈ میپ تیار کرسکتا ہے۔ حکومت ہند  الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی  ٹکنالوجی  کی وزارت   کے ساتھ  اس پروگرام کااہتمام  کررہی ہے۔ اس پروگرام میں عالمی صنعتی لیڈر، اہم رائے ساز ، سرکاری نمائندگان اور ماہرین  تعلیم  شرکت کریں گے۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6062



(Release ID: 1661478) Visitor Counter : 170